Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

نئے چینی سال کے میلے میں پاکستانی ذائقوں کی مقبولیت

Abid Hussain by Abid Hussain
February 13, 2026
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چینی بہار تہوار کی آمد سے قبل چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک میلے کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی مصنوعات اور تہوار کے سامان کے ساتھ ساتھ اس میلے میں کئی ممالک کے کھانے اور مخصوص اشیاء بھی پیش کی گئیں جس نے اس تقریب کو ایک منفرد بین الاقوامی رنگ دے دیا۔
میلے کے ایک نمایاں مقام پر پاکستانی سٹال راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
سٹال پر موجود کلیم اکرم آنے والے مہمانوں کو لذیذ پکوانوں کی تجویز دیتے ہوئے کہہ رہے تھے، “براہ کرم یہ مزیدار پکوڑے آزمائیں‘‘۔ بچے انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کا روایتی اسنیک ہے۔
کھانا چکھنے کے بعد اپنے بچے کے ساتھ آئی ہوئی ایک خاتون نے خوشی خوشی کئی اشیاء خریدیں اور کلیم اکرم سے پاکستانی روایتی کھانوں اور ثقافت کے بارے میں تفصیلات توجہ سے سنیں۔ جلد ہی سٹال کے گرد لوگوں کا رش بڑھ گیا۔ پاکستانی کھانوں کے بارے میں جاننے کے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں نے چھونگ چھنگ میں کلیم اکرم کے ریسٹورنٹ میں بھی گہری دلچسپی دکھائی۔
کلیم اکرم نے کہا کہ میں اس نئے سال کے میلے میں مدعو کئے جانے اور اپنے آبائی شہر کی سوغاتیں اور روایتی کھانے مقامی چینی دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں۔ چین میں کئی سالوں سے مقیم کلیم اکرم اس وقت چھانگ چھون اور چھونگ چھنگ میں “ذائقہ” کے نام سے پاکستانی ریسٹورنٹ چین چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی وسیع مارکیٹ اور جامع سماجی ماحول نے کاروبار کے لئے سازگار حالات فراہم کئے ہیں۔
میلے میں دیگر کئی ممالک کے پکوان اور مصنوعات بھی نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں۔ اس پررونق ماحول میں یہ تقریب خوراک کے ذریعے ثقافتی تبادلے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بن گئی۔
اطالوی تاجر فرانکو نے صحافیوں کو بتایا کہ اطالوی میٹھے اور چاکلیٹس لانے کے علاوہ انہوں نے میلے میں پاکستانی بسکٹ اور ویتنامی سپرنگ رولز بھی چکھے جن کے ایشیائی ذائقے انہیں تازہ

 

 

 

 

 

 

اور منفرد محسوس ہوئے۔
فرانکو نے مزید کہا کہ پاکستانی بسکٹ اور میٹھے نے مجھے خاص طور پر متاثر کیا۔ ایک پیسٹری شیف ہونے کے ناطے مجھے ان میں مصالحوں کا استعمال بہت مختلف اور انوکھا لگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر تاجروں کے ساتھ تبادلہ خیال سے انہیں مختلف ایشیائی ممالک کی غذائی ثقافتوں کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔
بین الاقوامی کھانوں کے علاوہ میلے میں چینی بہار تہوار کے روایتی لوک کھیل بھی پیش کئے گئے۔ بیلاروس سے آئی ایک سیاح چینی روایتی کھیل ’توہو‘ یا ’پچ پاٹ‘ کی طرف راغب ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھیل بہت دلچسپ ہے، یہ مغرب کے ڈارٹس سے ملتا جلتا ہے لیکن زیادہ آرام دہ اور تہوار جیسا ماحول رکھتا ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی عناصر سے مزین اس نئے سال کے میلے نے انہیں روایتی چینی ثقافت کے بارے میں نئی بصیرت فراہم کی۔
چھنگ دو میں پاکستان کے نائب قونصل جنرل چودھری طلحہ نے بھی چینی لوک سرگرمیوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور غیر ملکی نئے سال کے اس میلے کا ماحول اتحاد اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
طلحہ نے کہا کہ میں نے میلے میں پاکستانی مصالحوں کا بھی تعارف کرایا جو سیچھوان اور چھونگ چھنگ میں استعمال ہونے والے مصالحوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔ کھانوں کی ثقافت کے ذریعے اس طرح کے تبادلے عوام کے درمیان روابط کے لئے بہترین پل ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کو آہنی بھائی سمجھتے ہیں جن کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ اس تناظر میں عوامی سطح کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتی ہیں۔
طلحہ نے مزید کہا کہ میں اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں پاکستان اور چھونگ چھنگ کے درمیان مستقبل کے تعاون کے امکانات کے بارے میں بھی بہت پرامید ہوں۔

ShareTweet
Previous Post

کراچی میں پاکستان کی پہلی وی-ٹیک بیسڈ ویسکولر سوٹ کا افتتاح، مریضوں کی جان اور اعضا کو بچانے میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کراچی میں پاکستان کی پہلی وی-ٹیک بیسڈ ویسکولر سوٹ کا افتتاح، مریضوں کی جان اور اعضا کو بچانے میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

February 9, 2026

پاک بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

January 29, 2026

کھیلوں میں جدت اور نوجوانوں کی شمولیت کے لیے امریکی اسنوبورڈ ماہر کی پاکستان آمد

January 29, 2026

کینسر کے مریضوں کے لیے ریڈیوتھراپی سہولت میں اضافہ، کرن ہسپتال کراچی میں دوسری ہیلسیون لیناک مشین کا افتتاح

January 20, 2026

أخبار حديثة

کراچی میں پاکستان کی پہلی وی-ٹیک بیسڈ ویسکولر سوٹ کا افتتاح، مریضوں کی جان اور اعضا کو بچانے میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

February 9, 2026

پاک بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

January 29, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved