Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

نیپال کے کوہ پیما گائیڈ چین کی پہاڑی چوٹی اور ثقافت سے لطف اندوز

چین ہمیشہ سے پرکشش رہا،چینی لوگوں کو کوہ پیمائی کی مہارت سکھانا چاہتا ہوں،داوا

Abid Hussain by Abid Hussain
August 20, 2024
in Blog
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ارمچی (پاک نیوز24)چین میں ماؤنٹ چھومولانگما چڑھائی کا سیزن مکمل کرنے کے بعد نیپالی گائیڈ داوا کامی شیرپا نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے مزتاغ عطا جانے سے قبل گھرمیں قلیل وقت آرام کیا۔داوا نے کہا کہ انہوں نے اس سے متعلق کئی بار سنا تھا اور 5 برس قبل وہ یہاں آنا چاہتے تھے تاہم اس وقت ایسا نہ ہوسکا ۔ عام طور پر ہم جون اور جولائی میں پاکستان جاتے ہیں لیکن رواں سال آخر کار انہیں یہاں آنے کا موقع ملا اور وہ بہت پرجوش ہیں۔ داوا نے بتایا کہ ماؤنٹ چھومولانگما پر خمبو آئس فال ہر ماہ تبدیل ہوتا ہے اور یہ خطرناک بھی ہے۔ اس لئے ہمیں راستے کی تلاش اور اسے درست کرنا ہوگا یہاں مشکلات اور خطرات کم ہیں کیونکہ یہاں سامان کی جانچ، آکسیجن اور حفاظتی انتظامات زیادہ ہے۔ ماؤنٹ چھومولانگما سیزن کے بعد شیرپا افراد دنیا کے مختلف حصوں میں چلے جاتے ہیں اور مختلف چوٹیوں پر کوہ پیمائی میں معاونت کرتے ہیں ،داوا اور ان کے ساتھیوں کی بڑھتی تعداد اب چین کو اپنے روزگار کا ایک اہم حصہ تصور کرتی ہے ۔ نیپال میں اگر آپ ماؤنٹ چھوومولانگما جاتے تو آپ کو اپنے سامان سے لدے جانوروں کے ساتھ طویل وقت لگتا تاہم مزتاغ عطا میں آپ کار کے ذریعے بیس کیمپ پہنچ سکتے ہیں، یہاں بہت خوبصورتی ہے دھوپ بہت اچھی ہے اور میں جس سے بھی ملا بہت اس کا اندازدوستانہ تھا۔کوہ پیمائی کے علاوہ مختلف شہروں میں مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنے کے لئے داوا نے گزشتہ برس موسم سرما میں اپنی چند چھیٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اہلخانہ کے ساتھ چین کا دورہ کیا تھا۔داوا نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ان کے لئے پرکشش رہا ہے ۔ گزشتہ برس ہم نے شنگھائی اور چھنگ دو کا سفر کیا جہاں تیز رفتار ٹرینوں سے لطف اندوز ہوئے آخر کار وہ پانڈا دیکھا جسے ہم دیکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان ہمیشہ کمپیوٹر اور فون میں مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں جبکہ باہر جانے سے تازگی محسوس ہوتی ہے اور جب وہ کام پر واپس آئیں گے تو انہیں زیادہ توانائی ملے گی۔ کوہ پیمائی کی مشکلات پر قابو پانے کے بعد وہ بہتر طور پر سمجھ سکیں گے کہ زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوتے ہیں۔کوہ پیمائی موسم ابھی باقی ہے تاہم داوا پہلے ہی اگلے سال چین واپس آنے کا سوچ رہے ہیں۔نیپالی شہری نے کہا کہ وہ چینی لوگوں کو کوہ پیمائی کی مہارت سکھانا چاہتے ہیں اور انہیں خود کو بہتر بناتے ہوئے خواب پورا کرنے کے قابل بنانے کے خواہشمند ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

جیت کی آواز

Next Post

مراکش کے بادشاہ کی جانب سے سبکدوش پاکستانی سفیر کیلئے قومی ایوارڈکا اعزاز

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
مراکش کے بادشاہ کی جانب سے سبکدوش پاکستانی سفیر کیلئے قومی ایوارڈکا اعزاز

مراکش کے بادشاہ کی جانب سے سبکدوش پاکستانی سفیر کیلئے قومی ایوارڈکا اعزاز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved