کراچی(24 اپریل2024) نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری منصوبے (2024 تا 2030) کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔نیپرا نے کےالیکٹرک کے سات سالہ سرمایہ کاری منصوبے پر فیصلہ جاری کردیا جبکہ سات سالہ ٹیرف پر فیصلہ ابھی باقی ہے، ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق دو ارب ڈالر مالیت سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری کیے جانے والا فیصلہ 240 صفحات پر مشتمل ہے، کراچی کی خدمت کے حوالے سے فیصلے کا اجراء سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرمایہ کاری کا منصوبہ کراچی کے بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے، پچھلے ملٹی ائیرٹیرف کی مدت جون 2023ء میں ختم ہوگئی تھی۔