Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

Abid Hussain by Abid Hussain
February 18, 2026
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کونمنگ (شِنہوا) چین کے اہم ترین روایتی تہواروں میں سے ایک بہار تہوار پاکستانی تاجروں کے لئے چینی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کا ایک اہم موقع بن چکا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں بہار تہوار کے موضوع پر منعقدہ ایک تجارتی میلے سے متعدد پاکستانی تاجروں نے بھرپور فوائد حاصل کئے۔ مختلف اقسام کی اشیاء میں پاکستانی مصنوعات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنیں اور چینی صارفین کی پسندیدگی حاصل کی۔
گزشتہ 10 برسوں سے ایسے میلوں میں شرکت کرنے والے پاکستانی تاجر عدیل خان اس میلے میں لیدر جیکٹس جیسی چمڑے کی پاکستانی مصنوعات لے کر آئے۔ ان کی فروخت انتہائی شاندار رہی۔
عدیل خان نے کہا کہ اس سال میں محسوس کر رہا ہوں کہ چینی صارفین کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور میری مصنوعات چین کے موسم سرما کے لئے بہت موزوں ہیں۔ عدیل خان نے چینی منڈی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی عوام تحمل مزاج ہیں اور دنیا بھر کی مصنوعات خریدنے کا شوق رکھتے ہیں جبکہ ان کی مضبوط قوت خرید پاکستانی تاجروں کے لئے بہترین کاروباری مواقع پیدا کرتی ہے۔
اپنے کاروبار کی ترقی کے حوالے سے ان کا واضح منصوبہ ہے۔ گوانگ ژو، بیجنگ اور چھنگ دو سمیت چین کے کئی شہروں میں کاروبار کرنے کے بعد وہ چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ اس میلے کے بعد وہ پاکستان واپس جائیں گے اور بہار تہوار کے فوراً بعد مزید کاروباری مواقع کے لئے دوبارہ چین آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عدیل خان نے جذباتی انداز میں کہا کہ چین اور پاکستان بھائی ہیں اور چین نے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ جب بھی ہم چین آتے ہیں، ہمیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے ہی گھر میں ہوں۔
ایک اور پاکستانی تاجر ابرار خان نے بھی اس سال کے میلے میں اچھی آمدن حاصل کی۔ وہ ہر سال اس میلے اور چین-جنوبی ایشیا نمائش میں شرکت کرتے ہیں اور ہاتھ سے تیار کردہ لکڑی کا پاکستانی فرنیچر اور ڈبوں سمیت مختلف مصنوعات پیش کرتے ہیں۔
ابرار خان اپنے سٹال کے سامنے گاہکوں کے سوالات کے جواب دینے میں مصروف دکھائی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صارفین پاکستانی دستکاری کی منفرد ڈیزائننگ، پھولوں کے نمونوں اور نفیس کاریگری کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ان کا تیار کردہ کچھ اقسام کا فرنیچر فروخت ہو چکا ہے۔
بہت سے چینی گاہکوں نے آئندہ خریداری کے لئے اپنا رابطہ نمبر بھی چھوڑا، جس پر انہوں نے کہا کہ اس سے مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔ وہ چین کی سالہا سال سے مسلسل ترقی سے بے حد متاثر ہیں اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے پورے چین کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
پاکستانی تاجر مہر محمد اس میلے میں پاکستانی جواہرات اور قیمتی پتھروں سے تیار کردہ دستکاری کے نمونے اور مختلف اقسام کے زیورات لے کر آئے، جو چینی صارفین کے لئے نئے سال کے تحائف اور ذاتی استعمال کی اشیاء کے طور پر ایک مقبول انتخاب بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس نمائش کے لئے خاص طور پر ہاتھی اور گوبھی کی شکلوں کے قیمتی پتھر کے کچھ مجسمے تیار کئے کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ چینی عوام کو ان سے خاص لگاؤ ہے۔
کونمنگ کے بہار تہوار میلے میں پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت چین اور پاکستان کے درمیان قریبی اقتصادی اور تجارتی روابط کی عکاسی کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں اس طرح کی نمائشوں نے پاکستانی تاجروں کو چینی منڈی تک رسائی کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس سے پاکستانی مصنوعات زیادہ سے زیادہ چینی صارفین تک پہنچ رہی ہیں اور پاکستانی تاجروں کو چین کی وسیع منڈی سے حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

February 18, 2026

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

February 18, 2026

نئے چینی سال کے میلے میں پاکستانی ذائقوں کی مقبولیت

February 13, 2026

کراچی میں پاکستان کی پہلی وی-ٹیک بیسڈ ویسکولر سوٹ کا افتتاح، مریضوں کی جان اور اعضا کو بچانے میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

February 9, 2026

أخبار حديثة

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

February 18, 2026

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

February 18, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved