پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
میڈیکل کیمپ تحصیل ھیلتھ کوارٹر اولڈ ھالہ، ڈسٹرکٹ مٹیاری میں منعقد کیا گیا
میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ساتھ تحصیل ہیلتھ کوارٹرز کے ڈاکٹرز نے مقامی مریضوں کا علاج کیا
مختلف شعبہ امراض کے ماہر ڈاکٹروں میں میڈیکل اور دیگر شعبہ امراض کے سپیشلسٹس شامل تھے
میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ بشمول ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس بی اور سی، آنتوں کا بخار، حمل کے ٹیسٹ، یورن RE، بلڈ شوگر اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت میسر تھی
مریضوں کو مفت ادویات، سپلیمنٹس اور طبی ھدایات بھی مہیا کی گئیں
متعدد مریضوں کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ حفظان صحت و ابتدائی طبی امدادی کٹس فراہم کی گئیں
1127 مرد، 1486 خواتین اور 540 بچوں سمیت 3153 مریضوں کو مفت علاج کی سہولت میسر کی گئی
پاک فوج کی جانب سے بچوں میں گڈی پیک بھی تقسیم کئے گئے
علاقہ مکینوں نے پاک فوج کے فری میڈیکل کیمپ کا خیر مقدم کیا اور مفت علاج و ٹیسٹس کی سہولیات مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا