Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پاکستان کا آئی ٹی ، سافٹ ویئر کا کاروبار چینی کمپنیوں کیلئے پرکشش مارکیٹ ثابت ہو گا،نعیم آفتاب

ملکی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے بڑے مواقع موجود ،بیجنگ میں پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب

Abid Hussain by Abid Hussain
September 19, 2024
in Blog, صفحہ اول
0
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ(پاک نیوز24)پاکستان کی آئی ٹی کمپنی نیٹسول ٹیکنالوجیز کے نائب صدر نعیم آفتاب نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی اور سافٹ ویئر کا کاروبار چینی کمپنیوں کے لیے انتہائی پرکشش مارکیٹ ثابت ہو گا۔نعیم آفتاب نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں منعقدہ پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے کیا، پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہونے والے چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2024(سی آئی ایف ٹی آئی ایس)کے سلسلے میں ہونے والے متعدد کاروباری مذاکرات میں سے ایک ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیےپاکستان میں زراعت، صنعت، آئی سی ٹی اور بینکنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو متعارف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری گزشتہ ایک دہائی سے آئی ٹی کی خدمات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پاکستان کے ٹیکنالوجی شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کے لحاظ سے بڑے مواقع موجود ہیں ۔ چین عالمی سطح پر تکنیکی ترقی میں سب سے آگے ہے۔ چین اور پاکستان مستقبل میں ترقی کے متعدد مواقع پیدا کرتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے والے اسٹارٹ اپ بزنس ڈومین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ 2013 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے آغاز کے بعد سے چین اور پاکستان نے باہمی کارپوریشنز کے ساتھ اہم اقتصادی مواقع پیش کیے ہیں۔چین اور پاکستان کے مشترکہ بیان میں اس بات کا بطور خاص ذکر کیا گیا کہ دونوں ممالک خدمات کے شعبے میں تعاون اور سیاحت، تعلیم، مالیات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مہارت کی ترقی کو مضبوط کریں گے۔ پاکستان کی اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے )اور چین کی ژونگ گوآن چھون بیلٹ اینڈ روڈانڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن( زیڈ بی آر اے)نے ورچوئل تقریب کے دوران لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں، معاہدے کا مقصد سیمی کنڈکٹرز شعبے، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، روبوٹک، فنٹیک، بلاک چین اور بائیوٹیک سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں علم اور وسائل کے تبادلے کو ممکن بنانا ہے۔نیٹسول ٹیکنالوجیز ان پاکستانی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ابتدائی وقت سے چینی مارکیٹ میں داخل ہوئی۔ 2005 میں فنٹیک کمپنی کے عالمی آپریشن کے چین میں داخل ہونے کے بعد، اس نے چینی مارکیٹ میں فنانشل لیزنگ انٹرپرائز سلوشنز کے عالمی تجربے کوچینی مارکیٹ میں متعارف کرایا، چین میں مقامی مارکیٹ کے لیے سافٹ ویئر تیار اور ملکی مالیاتی لیزنگ مارکیٹ کوبین الاقوامی مارکیٹ کے ساتھ مربوط کرنے میں مددفراہم کی۔ نعیم آفتاب کا کہنا تھا کہ اعلی معیار کی سافٹ ویئر مصنوعات اور خدمات کے ذریعے، نیٹسول ٹیکنالوجیز مسابقتی برتری کو بہتر بناتے ہوئے چینی شراکت داروں کے لیے کاروباری عمل کو آسان بناتی ہے، چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کے تحت زیادہ تر آٹو فنانس کمپنیاں نیٹسول کی مصنوعات کو بنیادی نظام کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت لاکھوں سافٹ ویئر ڈویلپرز ہیں، جن میں اے آئی اورانٹرنیٹ آف تھنگز جیسے شعبوں میں گریجویٹ اور مختلف صنعتوں میں ڈیٹا اسٹارٹ اپ ہیں، جن میں بڑی تعداد میں مقامی کمپنیاں امریکہ یا یورپ میں کمپنیوں کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی سافٹ ویئر شعبے کے ہنرمند افراد چینی کاروباری اداروں میں خدمات کے لیے رجوع کریں گے۔ حالیہ برسوں میں، چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی ایک بڑی تعداد وطن واپس آئی ، اور ان کے پاس چینی کاروباری اداروں میں خدمات کے لیے پیشہ ورانہ علم اور زبان سے آگاہی بھی موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمگیریت اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کے موجودہ تناظر میں،اس سے قطع نظر کہ وسائل چاہے بیجنگ میں ہوں یا پاکستان میں چینی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن، سافٹ ویئر اور دیگر شعبوں میں کاروبار کرنا زیادہ پرکشش ہے۔ نعیم آفتاب کی نظر میں اس وقت پاکستانی کاروباری اداروں کو چینی مارکیٹ کی صلاحیت سے زیادہ واقفیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہاں اپنی کمپنی کا تجربہ شیئر کرنے آئے ہیں تاہم مزید چینی کمپنیوں کو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک بہت محفوظ ملک ہے اور ساتھ ہی سافٹ ویئر انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا بہترین مقام ہے۔ امید ہے کہ کچھ چینی کمپنیاں ہمارے ساتھ تعاون کرسکتی ہیں۔ 2004 سے چین میں مقیم نعیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں چین دنیا کے محفوظ ترین مقامات میں سے ایک اور محبت سے بھرا ملک ہے۔ گزشتہ 20 سالوں سے، میں اور میرے خاندان نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ ہم کسی غیر ملک میں رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نے چین میں رہنے اور کام کرنے کا انتخاب کیا۔

ShareTweet
Previous Post

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرانتظام12 ربیع الاول کے سلسلے میں انتظامات جاری

Next Post

گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

گورنرسندھ نے زیتون اشرف آئی ٹی پارک کا افتتاح کردیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved