
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 55روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے‘اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہےجس کا اطلاق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب سے ہوگیا ہے‘اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کر دیا ہے
حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 20 روپے 97 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 105 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق پیٹرول پر لیوی میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 84 روپے 40 پیسے مقرر تھی، تاہم نئے اضافے کے بعد اس میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔




