Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

پکنک پر جانیوالی تیز رفتار بس الٹ گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق

ماڑی پور پر ٹریلر سے بچنے کی کوشش میں بس بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرائی،14 زخمی،7کی حالت تشویشناک

Abid Hussain by Abid Hussain
June 30, 2024
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز24)کراچی میں پکنک منانے کے لیے ہاکس بے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ماڑی پور کے قریب بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب پیش آیا،جہاں ٹریلر سے بچنے کی کوشش میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق افراد میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک نوجوان شامل ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے 14 زخمیوں کی شناخت کرلی گئی ہے جس میں 6 سے 7 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر لائی گئیں، سول اسپتال لائی جانے والی میتوں کو سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد، 6 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 4 سالہ زینت دختر حیات، 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جارہے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں ایک ہی خاندان کے 30 سے زائد افراد سوار تھے، جن کا تعلق عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ سے ہے، متاثرہ خاندان عزیزآباد کا رہائشی ہے جبکہ بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والے ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا۔دوسری جانب بس حادثے کے عینی شاہد کا بتانا تھا کہ حادثہ ٹریلر کے موڑ کاٹنے کے باعث پیش آیا جس کے بعد تیز رفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پور میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔گورنر نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ادھر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے سول اسپتال، ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت کی ۔مراد علی شاہ نے آئی جی سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کہ ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے۔

ShareTweet
Previous Post

سندھ کا بجٹ ایک نظر

Next Post

شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

شیخ رشید کو بجلی کے بعد گیس کے بل کا بھی بڑا دھچکا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved