کراچی(گجرات سےارشدعلی) تحریک لبیک کے بانی ممتاز عالم دین روحانی پیشوائے خانقاہ مراڑیاں شریف نیک آباد گجرات کے روح رواں پیر محمدافضل قادری کی نئی دینی خطبات و مقالات افضلیہ چھپ کر منظرعام پرآگئی ہے۔
خطبات و مقالات افضلیہ میں دین اسلام کے بنیادی عقائد عقیدہ توحید عقیدہ رسالت عقیدہ آخری عبادات اور روز مرہ کے مسائل کے حوالے سے احناف فقہ کی روشنی میں عام فہم زبان میں تشریح کی گئی ہےقبلہ پیر محمد افضل قادری صاحب کی زیر نظر کتاب احناف فقہ سواد اعظم اہل سنت کے علماء خطباء آئمہ کرام کے لیے بھی مختصر مگر جامع موضوعات ہونے پر خطبہ جمعہ کی تیاری کے لیے موزوں ترین کتاب ہے کتاب خطبات و مقالات افضلیہ پیرمحمدافضل قادری کی نئی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اسی عام فہم اندازمیں مسائل اور معلومات دین بیان کیے جس طرح وہ جامع مسجد مراڑیاں شریف عید گاہ میں خطبہ جمعہ اور خطبہ دین میں اپنے مخصوص اندازمیں بیان کرتے ہیں مندرجہ بالا تنصیب میں پیرافضل قادری نے دین اسلام قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرکے کئی مقامات پر اپنا اجتہادی نقطہ نظربھی پیش کیاہے دین اسلام کے حوالے سے جدید موجودہ حالات حاضرہ میں جنم لینے والے مسائل پر بھی پیر محمدافضل قادری نے عام فہم اندازمیں شرح کے ساتھ بیان کیے ہیں پیرمحمدافضل قادری کا ترجمہ قرآن شرح قرآن جوکہ 10سپاروں کی منظرعام پرآچکی ہے وہ بھی پایہ تکمیل کو پہنچنے والی ہے پیرمحمدافضل قادری سیر ت النبی پر بھی اپنی کتاب لکھ رہے ہیں عید کے روز پیرمحمدافضل قادری نے اپنی نئی تصنیف خطبات و مقالات افضلیہ سینئرصحافی سابق صدر پریس کلب روز نامہ ڈاک کے چیف ایڈیٹر محمد یونس ساقی اور ڈاک کے رپورٹر ارشد علی کو پیش کی خطبات و مقالات افضلیہ پیرمحمدافضل قادری کی کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آنے والی کتاب اربعین افضلیہ کی طرح ثقیل اور بھاری الفاظ سے لبریز نہیں بلکہ عام فہم ہے۔اربعین افضلیہ میں پیرمحمدافضل قادری کی تحریر میں شدت کا عنصر نمایاں نظرآتا ہے لیکن خطبات و مقالات افضلیہ میں ایسا نہیں وہ ہر عام پڑھے لکھے مسلمان کی علمی پیاس اور ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے تسلی بخش جواب دیتی ہے۔کتاب کے آخری ابواب میں امام اعظم ابو حنیفہ کی سیرت کا مختصر خاکہ قبلہ پیر افضل قادری کے دادا جان صاحب کرامت ولی پیر نیک عالم والد صاحب حضرت پیر محمد اسلم قادری کی مختصر سوانح بیان کی گئی ہے الغرض خطبات و مقالات افضلیہ امور دین کی مختصر مگر جامع شرح ہے اس کتاب کو ہر صاحب ذوق قاری پڑھنے کے شوقین افراد کو ضرور پڑھنا چاہیے اور اپنی لائبریری کی زینت بنانا چاہیے