کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی سربراہ اور رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور پیپلز پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی تھیں۔
سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس شرجیل انعام میمن بھی مہمان خصوصی فریال تالپور کے ہمراہ موجود تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی سربراہ اور رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے پیپلز پنک بس سروس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا تازہ تحفہ ہے۔
فریال تالپور نے پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور سندھ حکومت کو مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسان سفر کی سہولیات صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے۔
محفوظ اور آرام دہ سفر خواتین کیلئے سندھ حکومت کا تحفہ ہے۔
خواتین کے لئے سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو با اختیار بنانے سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سےخواتین کیلئے 2 مہینے کیلئے پنک بس سروس میں مفت اور بلا معاوضہ سفر کا اعلان بھی کیا۔
میری خواہش ہے کہ پنک بس سروس کے کرائے یہی رہیں۔
تقریب میں فریال تالپور نے پنک بس سروس کی 4 خواتین ڈرائیورز کو لائسنس بھی جاری دیئے۔
فریال تالپور نے پنک بس سروس کے دونوں نئے روٹس کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔
پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس کے نمبر ہیں۔ R-3 اور R-9سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ
پنک بس سروس روٹ گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے۔ R-3 پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ R-9
دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر 10 نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔
پنک بس سروس پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص فریال تالپور کی ہدایات پر شروع ہوئی۔
پنک بس سروس کی تعریف پوری دنیا میں ہوئی اور عالمی میڈیا نے سندھ حکومت کے اس منصوبے کو سراہا۔
پنک بس سروس کے بہترین معیار، کمترین کرائے اور محفوظ سفر کو ساری دنیا میں سراہا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا وژن خواتین کو با اختیار بنانا ہے، سندھ حکومت ویمن امپاورمنٹ کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت ،صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے عوام کی لئے سستے, معیاری اور محفوظ سفر کو اولین ترجیحات میں رکھا ہوا پے۔
پنک بس سروس کو خواتین ڈرائیورز، کنڈکٹر اور عملے کو بھی تربیت دی جارہی ہے۔
پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
پنک بس سروس کے دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر 10بسیں چلائی جارہی ہیں۔
افتتاحی تقریب میں اراکینِ سندھ اسمبلی، پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی عہدیداران، میڈیا کے نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔