کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ائر لائن حج آپریشن 2025 میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے خصوصی حج پروازیں چلائے گی۔
سی ی ای او پی آئی اے اے وی ایم عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاالرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔
سی ای او پی آئی اے اے وی ایم عامر حیات نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن، پی آئی اے حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حج آپریشن پی آئی اے نے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جہاں فلائٹ شیڈول کی باقاعدگی اور پروازوں کی وقت پابندی کی شرح بہت اچھی رہی اور ہم اس سال مزید بہتر نتائج اور مسافروں کو اعلی خدمات کی فراہمی کی نہ صرف توقع رکھتے ہیں بلکہ اسے یقینی بنائیں گے۔