Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

چینی سرجن نے پاکستان میں جراحی کا جدید طریقہ متعارف کرادیا

Abid Hussain by Abid Hussain
January 8, 2026
in Blog
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوانگ ژو (شِنہوا)ایک چینی سرجن نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں دو مریضوں کی کامیاب سرجری انجام دی، جو چھاتی کے ڈھانچے کے شدید اور ماضی میں مشکل سمجھے جانے والے نقائص میں مبتلا تھے۔

چین میں تیار کردہ ان کی جدید جراحی کی تکنیک نے اس عمل کا مشاہدہ کرنے والے مقامی ڈاکٹروں پر گہرا اثر چھوڑا۔

چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں گوانگ ڈونگ سیکنڈ پراونشل جنرل ہسپتال کے چیسٹ وال سرجری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر وانگ وین لین چھاتی کے ڈھانچے کے نقائص مثلاً پیکٹس ایکسکویٹم یا فنل چیسٹ کی اصلاح میں مہارت رکھتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں متعدد ممالک کے سرجن چین آ کر ان کا طریقہ علاج سیکھ چکے ہیں جبکہ وانگ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تکنیکیں سکھانے کے لئے مدعو بھی کیا جاتا رہا ہے۔

5 سے 6 جنوری تک پاکستان کے دورے میں وانگ نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں لیکچرز دیئے اور جراحی کے مظاہرے کئے۔ وہ مقامی طبی ماہرین کے ساتھ مزید تعلیمی تبادلوں کے لئے لاہور جانے والے ہیں۔

سنٹر کے شعبہ کارڈیو تھوراسک سرجری کے سربراہ تنویر احمد نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج پروفیسر وانگ ہمارے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے 2 نہایت پیچیدہ نقائص کی سرجریاں انجام دیں۔ ہر کوئی ان کے آپریشن کے طریقے کی تعریف کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی مدد سے ہم اپنی مہارت کو مزید ترقی دے سکیں گے۔

وانگ نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر جدید طبی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور انہیں اپنانے کے لئے بے حد پرجوش ہیں جن میں سے کئی خاص طور پر دیگر علاقوں سے اس تربیت میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین میں تیار کی گئی جراحی کی یہ اصل تکنیک مقامی سطح پر مزید مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

وانگ وین لین نے وضاحت کی کہ یہ بیماریاں نہ صرف دل اور پھیپھڑوں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ اکثر مریضوں میں خود اعتمادی میں کمی جیسے نفسیاتی مسائل بھی پیدا کرتی ہیں۔ دل اور پھیپھڑوں کے انتہائی قریب ہونے کے باعث چھاتی کی ہڈی کی جراہی نہایت پیچیدہ ہوتی ہے جبکہ مریضوں میں ہڈیوں کی ساخت میں قدرتی فرق بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ جراحی میں معمولی سی غلطی بھی خصوصاً شیر خوار بچوں، کم عمر بچوں اور شدید نوعیت کے کیسز میں اہم اعضاء کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

2008 سے اب تک وانگ نے جراحی کے متعدد اصل طریقے متعارف کرائے ہیں جن میں ان کے نام سے منسوب “وانگ طریقہ” بھی شامل ہے جو ’لفٹ اور فکس‘ کرنے کی تکنیکوں کے ذریعے دھنسی ہوئی چھاتی کو نئی شکل دیتا ہے اور پیکٹس ایکسکویٹم کے علاج کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔گوانگ ژو میں اپنے ہسپتال میں وانگ اور ان کی ٹیم بے شمار پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے سنبھالتے ہوئے دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کی جراحی کر چکی ہے.

 

۔

ShareTweet
Previous Post

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی شروع

Next Post

پاکستانی طلبہ چین کے دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم اور عالمی نقطہ نظر لے آئے

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

پاکستانی طلبہ چین کے دیہی علاقوں میں انگریزی تعلیم اور عالمی نقطہ نظر لے آئے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

سیلانی کے توسط سے متعدد خاندان مستقل خودکفالت کی طرف گامزن

January 14, 2026

پاک بحریہ کاشمالی بحیرۂ عرب میں جدید مشق کے ذریعے آپریشنل تیاری کا مظاہرہ

January 10, 2026

پی آئی اے نے لاہور سے لندن پرواز چلانے کا اعلان کردیا۔

January 8, 2026

ایس آئی یو ٹی میں بعد از مرگ عطیہ سے دو قرنیہ ٹرانسپلانٹ کر دئیے گئے۔

January 8, 2026

أخبار حديثة

سیلانی کے توسط سے متعدد خاندان مستقل خودکفالت کی طرف گامزن

January 14, 2026

پاک بحریہ کاشمالی بحیرۂ عرب میں جدید مشق کے ذریعے آپریشنل تیاری کا مظاہرہ

January 10, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved