Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

چین میں مزید 100 پاکستانی زرعی ماہرین نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک ہزار پاکستانی زرعی ماہرین کی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب

Abid Hussain by Abid Hussain
January 20, 2026
in Blog
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

چھنگ دو (شِنہوا) چین کی ساؤتھ ویسٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس ڈبلیو یو ایس ٹی) میں رواں ماہ کے اوائل میں ایک ہزار پاکستانی زرعی ماہرین کی چین میں استعداد سازی کے تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ “فصلوں کی افزائش اور جینومکس” پروگرامسے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 100 شرکاء نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور چھنگ دو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں اور 2026 دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا سال ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ڈبلیو یو ایس ٹی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی جامعات اور اداروں کے ساتھ تعلیم، سائنسی تحقیق اور صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرے گی اور افرادی تبادلوں اور مشترکہ ترقی کو فروغ دے گی۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ حاصل کردہ علم کو پاکستان واپس لے جا کر عملی شکل دیں، اسے وسیع پیمانے پر پھیلائیں اور چین۔پاکستان دوستی کے سفیر بن کر دونوں ممالک کے درمیان دیرپا عملی تعاون میں کردار ادا کریں۔

تربیت حاصل کرنے والوں کی نمائندگی کرتے ہوئے فہد نے 6 ماہ کے پروگرام پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیت نے نہ صرف جدید ترین علمی معلومات، اعلیٰ ٹیکنالوجیز اور عملی تجربات فراہم کئے بلکہ چین کی ترقیاتی کامیابیوں اور ثقافتی کشش کو قریب سے دیکھنے کا موقع بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء چینی عوام اور ایس ڈبلیو یو ایس ٹی کے اساتذہ و طلبہ کی گرمجوشی اور دوستی سے بے حد متاثر ہوئے۔ مستقبل کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تمام تربیت یافتہ افراد پاکستان میں زرعی پیداوار میں بہتری اور زرعی شعبے کی تبدیلی کے لئے اپنے علم کو بروئے کار لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران ایس ڈبلیو یو ایس ٹی کے صدر ژو شیاؤ ہوا اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد سمیت پاکستان کی 10 سے زائد جامعات، تحقیقی اداروں اور ادارہ جاتی نمائندوں نے باہمی تعاون کی یادداشتوں کی مشترکہ نمائش کی۔ اس سے ایک جامع، کثیر سطح اور وسیع البنیاد طویل مدتی تعاون کے نظام کے قیام کی علامت سامنے آئی۔
پاکستان ایگری کلچر “ایک ہزار ٹیلنٹس پروگرام” حکومت کی زیر قیادت ایک منصوبہ ہے جس کے تحت ایک ہزار زرعی ماہرین کو تربیت کی خاطر چین بھیجنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ایس ڈبلیو یو ایس ٹی صوبہ سیچھوان کی واحد یونیورسٹی ہے جو اس پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے اور اس نے تربیت کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی۔ 100 پاکستانی زرعی ماہرین 20 جولائی 2025 کو 6 ماہ کے منظم تربیتی پروگرام کے لئے یونیورسٹی پہنچے تھے۔

فصلوں کی افزائش اور جینومکس جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یونیورسٹی نے اعلیٰ تدریسی اور تحقیقی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک جامع نصاب ترتیب دیا جس میں نظریاتی تعلیم اور عملی تربیت کو یکجا کیا گیا۔

یہ پروگرام 14 اہم شعبوں پر مرکوز ہے، جن میں گندم کی افزائش اور جینومکس، چاول میں خشک سالی کی مزاحمت کی شناخت اور جینیاتی تجزیہ، ٹماٹر کے مزاحم جرثوموں کی ترقی اور الفالفا کے جرثوموں کی حرارت سے مزاحمت شامل ہیں۔ پروگرام میں جدید ٹیکنالوجیز جیسے درست زرعی نظام اور ذہین آبپاشی پر لیکچرز دیئے گئے اور کھیتوں، لیبارٹریوں اور زرعی پارکوں میں عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

اختتامی تقریب میں 8 تربیت یافتہ افراد کو سابق طلبہ کے رابطہ افسران مقرر کیا گیا۔ آخر میں تمام پاکستانی شرکاء نے چین کا معروف عوامی گیت “چنبیلی کا پھول” گایا جس کے ذریعے انہوں نے چین سے اپنی محبت اور چین۔پاکستان دوستی کے لئے گہرے جذبات کا اظہار کیا۔

ShareTweet
Previous Post

پاکستانی تاجر چین سے تازہ زرعی پیداوار کی مشرق وسطیٰ ترسیل اور قریبی تجارتی روابط کے لئے سرگرم

Next Post

سانحہ گل پلازہ پر امریکا کا اظہار افسوس

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

سانحہ گل پلازہ پر امریکا کا اظہار افسوس

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کینسر کے مریضوں کے لیے ریڈیوتھراپی سہولت میں اضافہ، کرن ہسپتال کراچی میں دوسری ہیلسیون لیناک مشین کا افتتاح

January 20, 2026

سانحہ گل پلازہ پر امریکا کا اظہار افسوس

January 20, 2026

چین میں مزید 100 پاکستانی زرعی ماہرین نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا

January 20, 2026

پاکستانی تاجر چین سے تازہ زرعی پیداوار کی مشرق وسطیٰ ترسیل اور قریبی تجارتی روابط کے لئے سرگرم

January 16, 2026

أخبار حديثة

کینسر کے مریضوں کے لیے ریڈیوتھراپی سہولت میں اضافہ، کرن ہسپتال کراچی میں دوسری ہیلسیون لیناک مشین کا افتتاح

January 20, 2026

سانحہ گل پلازہ پر امریکا کا اظہار افسوس

January 20, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved