کراچی( پ ر) ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر آر آر جی مرزا اخلاق بیگ کے خلاف کارروائی کیلئے کافی وجوہات ہیں اس لیے ان کے خلاف مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 14 (2) کے ساتھ سیکشن 12 (1) (e) اور (k) کے تحت فوری طور پر انکوائری کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے محمد ثاقب کو بطور انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے تاکہ مرزا اخلاق بیگ کے خلاف بد انتظامی کی بنا پر درج ذیل الزامات کے بیان کے ساتھ کارروائی کی جا سکے حکام کے مطابق مرزا اخلاق بیگ نے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ریونیو کی وصولی کے لیے انہوں نے اپنی ذمہ داری کے برعکس واٹر کارپوریشن اور اس کی انتظامیہ کو بدنام کرنے کے ارادے سے جان بوجھ کر پانی کی لائنوں کو غیر قانونی منقطع کرنے کا سہارا لیا، میٹھے پانی کا تعین ٹی ڈی ایس TDS سے ٹی ڈی ایس TDS میٹر سے چیکنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے تاہم انہوں نے مبینہ طور پر ایک وڈیو بنائی اور مجاز اتھارٹی کی منظوری اور اختیار کے بغیر TDS کا تعین کیے بغیر اینٹی تھیفٹ سیل کا کردار سنبھال لیا جبکہ سروے کے دوران کم از کم ٹی ڈی ایس 900 اور 1500 پی پی ایم اور زیادہ سے زیادہ 4000 پی پی ایم کا ٹی ڈی ایس تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ پانی زیر زمین ہے اور واٹر کارپوریشن کا ترجمان سرکاری ترجمان کے طور پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے رابطہ کرنے کا مجاز ہے تاہم انہوں نے جان بوجھ کر واٹر کارپوریشن کے قائم کردہ ہدایات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور ادارے کو بدنام کرنے کے لیے واٹر نیٹ ورک کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اس کے علاؤہ حیرت انگیز طور پر ناظم آباد میں واقع دلشاد منزل سے ایک وزیٹنگ کارڈ برآمد ہوا ہے جس پر انکا نام اور عہدہ بطور کوآرڈینیٹر ٹو سی ای او / ایم ڈی لکھا ہوا تھا جو کہ من گھڑت اور خود ساختہ پوزیشن اور جعلسازی سے پیسے بٹورنے کی ناکام کوشش ہے جو ایک افسر کے لیے ناگوار ہے جبکہ مرزا اخلاق بیگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ریونیو کو رپورٹ کریں اور اپنے موقف کی وضاحت کریں تاہم انہوں نے دفتر آنے سے انکار کر دیا اور مرزا اخلاق بیگ نے من گھڑت کہانیوں کے ساتھ ایک گمراہ کن اور ایک متنازعہ وڈیو بنائی جس سے ان کی باڈی لینگویج اور برتاؤ سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف ادارے کو بدنام کیا جائے اس کے علاؤہ وہ اصل حقائق جانے بغیر تخریبی سرگرمیوں میں مصروف ہے جبکہ واٹر کارپوریشن سمیت مختلف محکموں کی کارروائیوں کے خلاف شکایت کرتے ہوئے تخریبی سرگرمیوں میں مصروف ہے اور ضابطہ اخلاق کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف سوشل میڈیا گروپس پر وائس میسیجز بھیجنے میں مصروف ہے واضح رہے کہ مرزا اخلاق بیگ کو اپنے ادارے میں بے قاعدگی اور بد انتظامی سمیت ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر انکوائری کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔