کراچی (پاک نیوز24)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ افسر اسد اللہ نے نو محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور جلوس کے راستوں میں پانی کی فراہمی سمیت دیگر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جعفریہ الاؤنس کے سید شبر رضا، شمسی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ جعفریہ الاؤنس کے رہنماؤں نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے محرم الحرام اور بالخصوص مرکزی جلوس کے دوران کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اسد اللہ و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔