Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

کراچی پریس کلب کی جانب سے ممبران اور فیملی کے لیے فیملی فن گالا2023کاانعقاد کیاگیا

Abid Hussain by Abid Hussain
November 27, 2023
in Blog
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوشش ہوتی ہے کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ پرسکون لمحات گذار سکیں ،سعیدسربازی
بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہورہی ہے ، صرف فن گالا ہی نہیں ممبران کی فیملیز کے مزید پروگرامز کا بھی انعقاد کریںگے،شعیب احمد
اس تقریب کا ہمیں پورا سال انتظار رہتا ہے ۔یہاں ہم مختلف جھولوں اور اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں،شریک بچوں کے تاثرات
کراچی(این این آئی)کراچی پریس کلب کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے ممبران بلکہ ان کی فیملیز کے لیے بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتا ہے،جس سے وہ اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے مشکل لمحات کچھ وقت کے لیے دور رکھ کر پرسکون ماحول میں اپنی فیملیز کے ساتھ وقت گذار سکیں ۔کراچی پریس کلب کا سالانہ فیملی فن گالا اب ایک روایت بن گئی ہے، جس کا ممبران اور ان کے گھروالوں کو پورے سال انتظار رہتا ہے ۔کلب کے صدر سعید سربازی،سیکرٹری شعیب احمد جوائنٹ سیکرٹری اور چیف آرگنائزر محمداسلم خان نے اس فیملی فن گالہ کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کیے تھے ،جس میں انتظامی کمیٹی میں شامل تمام ارکان نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔۔فیملی فن گالا میں شریک بچوں کے چہرے خوشی سے چمک رہے تھے اور بچوں کو خوش دیکھ کر ان کے والدین ان سے زیادہ خوش تھے ۔بچوں نے مختلف جھولوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور پریس کلب کے فضا ان کے قہقہوں سے گونجتی رہی ۔صدر پریس کلب سعیدسربازی، سیکرٹری شعیب احمد فیملی فن گالا کے موقع پر انتہائی متحرک رہے اور اپنی نگرانی میں تمام سرگرمیوں اور انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ان کو بس یہی فکر لاحق تھی کہ کسی چیز کی کوئی کمی نہ رہ جائے ۔فیملی فن گالا میں شیما کرمانی نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جبکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو اجاگر کرنے کے بچوں کے تصویری مقابلے بھی کروائے گئے۔پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ممبران کے لیے محفل سماع کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف قوال حضرات نے اپنے فن کا مظاہرہ کیااور سماع باندھ دیاجبکہ بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انتظام بھی گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ممبران کو تحائف بھی دیئے گئے۔فیملی فن گالہ میں شریک بچوں کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا ہمیں پورا سال انتظار رہتا ہے ۔یہاں ہم مختلف جھولوں اور اچھے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔کراچی پریس کلب کے صدرسعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمدکا کہنا تھا کہ ہم اپنی بھرپور کوشش کرتے ہیں کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ پرسکون لمحات گذار سکیں ۔آج ہیں ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر بے انتہا خوشی ہورہی ہے ۔ہم صرف فن گالا ہی نہیں ممبران کی فیملیز کے مزید پروگرامز کا بھی انعقاد کریںگے ۔معززمہمان گرامی جو اس فن گالا سے کافی متاثر نظرآرہے تھے ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے صحت اور ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر شعیب احمد،نائب صدر مشتاق سہیل،سیکرٹری شعیب احمد ،فیملی گالا کے چیف آرگنائزراور جوائنٹ سیکرٹری محمداسلم خان ،خازن احتشام سعید قریشی،اور گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو،فاروق سمیع،کلثوم جہاں،رفیق بشیر،رمیز وہرہ،ذوالفقار راجپر،ذوالفقار واہوچو اور دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے شب وروز محنت کی جس پر پریس کلب کے ممبران کی جانب سے ان افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹرجنرل پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کراچی ارم تنویر،ڈی جی انفارمیشن حکومت سندھ سلیم خان،ڈی جی ایل ڈی اے شبیہ الحسن۔ڈپٹی کمشنرسائوتھ الطاف ساریو،چیئرمین اسٹارمارکیٹنگ واثق نعیم،سوئی سدن گیس کمپنی کے کارپوریٹ ہیڈبرائے کمیونیکیشن سلمان اے صدیقی،پبلک ریلیشن آفیسر ہدیٰ شیخ،پی آر اوکے پی ٹی شارق امین فاروقی،حبیب بینک لمیٹڈ کے کارپوریٹ ہیڈ برائے کمیونیکیشن فرحان احمد،پولانی ٹریولز کے چیئرمین یحییٰ پولانی،مہران آئس کریم کے سی ای او رضوان،حبین بینک مائیکروفائنانس بینک کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ہیڈ حیدرمعیز،جازافوڈزکے مارکیٹنگ ہیڈفرحان ناصر،مغل انٹرپرائززکے سی اومزمل مغل اوروائلڈ وینچرزپارک کے سی اوقادربخش کلمتی خصوصی طورپرشریک ہوئے اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔اس موقع پر مہمان گرامی نہ صرف بچوں اور بڑوں میں گھل مل گئے بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہوئے بھی نظرآئے جبکہ انہوںنے پریس کلب کی حلیم اوربریانی کا بھی لطف اٹھایا

عبدالرحمن
03212115504
سیکرٹری پریس اینڈ انفارمیشن کمیٹی کراچی پریس کلب

ShareTweet
Previous Post

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وفد کے ہمراہ رہائش گاہ پر ملاقات، والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

Next Post

دارالعلوم میمن میں “میڈیا مینجمنٹ کورس” کا آغاز

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
دارالعلوم میمن میں “میڈیا مینجمنٹ کورس” کا آغاز

دارالعلوم میمن میں "میڈیا مینجمنٹ کورس" کا آغاز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved