Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی کی آباد کاری میں بھرپور تعاون کریں گے، صفدر علی بگھیو

کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لئے 125 ایکٹر زمین فراہم کردی یے، ڈی جی ایل ڈی اے

Abid Hussain by Abid Hussain
June 12, 2024
in Blog
0
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پاک نیوز 24 رپورٹ) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام صحافی کالونی ہاکس بے بلاک 68 ، ایل ڈی اے اسکیم 42 کے الاٹیز میں سائیٹ پلان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد، تقریب میں صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد ، ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو ، سیکریٹری ایل ڈی اے سید شبیہہ الحسن ، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو ، ڈائریکٹر لینڈ ایل ڈی اے ذیشان احمد سمیت اراکین گورننگ باڈی، سینئیر اراکین اور الاٹیز بلاک 68 موجود تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صفدر علی بگھیو نے کہا کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی عمارت ہے اور صحافیوں کے حقوق اور آزادی صحافت کے لئے کراچی پریس کلب کا کردار بھی تاریخی رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری کے لئے ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنائیں تاکہ یہ کالونیاں آباد ہوسکیں ، ہم وزیر بلدیات سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونی کی تمام ترقیاتی اسکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لئے 400 گز کے 700 پلاٹس کی فراہمی کے لئے ایل ڈی اے کی جانب سے گذشتہ سال 125 ایکٹر زمین کی نشاندھی کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کراچی پریس کلب کو اپنے نئے اراکین کے لئے 700 پلاٹس جلد فراہم کردئیے جائیں گے، ڈائیریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی موجودہ قیادت بھرپور تیاری اور مستقل مزاجی کے ساتھ پلاٹس کے معاملات کو اچھے انداز سے لیکر چل رہی ہے اور میں اور میرا پورا اسٹاف کراچی پریس کلب کے اراکین اور الاٹیز کی سہولت کے لئے ہر وقت موجود ہے، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے صفدر علی بگھیو اور سیکریٹری سید شبیہہ الحسن کو صحافی کالونی کے معاملات میں مکمل تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ صحافی کالونیوں کی آباد کاری میں حاصل تمام رکاوٹیں دور کرتے ہوئے اراکین کو اپنے گھروں کی تعمیر میں تمام سہولیات فراہم کریں، صدر کراچی پریس سعید سربازی نے 700 اراکین کے لئے زمین کی فراہمی پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈائیریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے معاملات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور ایل ڈی اے حکام کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے اختتام پر صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور الاٹیز میں سائیٹ پلان تقسیم کئے گئے

ShareTweet
Previous Post

سندھ کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور غریب عوام کو ریلیف دیں گے ۔ناصر حسین شاہ

Next Post

آج ایک تاریخی اور یادگار دن ہے۔ پاکستان کا پہلا تیرتا ہوا اور دنیا کا ایک سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع ہورہا ہے۔۔سید ناصر حسین شاہ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

آج ایک تاریخی اور یادگار دن ہے۔ پاکستان کا پہلا تیرتا ہوا اور دنیا کا ایک سب سے بڑا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع ہورہا ہے۔۔سید ناصر حسین شاہ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved