گرا ں فروشی کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے۔ نمائندہ تاجروں اور ہول سیلرز و ریٹیلرز کی ایسو سی ایشنز کے عہدیداروں کی مشاورت کے بعد مقرر کی جانے والی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کراچی انتظامیہ نے قیمتیں چیک کرنے اور ان قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی مہم شرو ع کی گئی ہے۔ مہم میں روزانہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں اور فروٹس کی قیمتیں بھی چیک کی جا رہی ہیں۔ اور ہر روز مقرر کی جانے والی سبزی اور فروٹس کی قیتموں کے موثر نفاذ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے کمشنر آفس سے جاری ہونے والے ہینڈ آوٹ کے مطابق گزشتہ بیس روز میں چار ہزار تین سو47 چالان کئے گئے ایک کروڑ 61 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ مجموعی طور پر اس دوران ایک سو 27 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ دس (10)گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیاہے
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم موثر طور پر سرکاری نرخوں کے نفاذ تک مہم جاری رہے گی انھوں نے متعلقہ افسران کو مہم جاری رکھنے کی ہدایت کر تے ہوے کہا ہے کہ وہ مہم کو موثر بنائیں اور صارفین کو ریلف فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں کو کامیاب بنائیں ۔ انھوں نے کہا کہ افسران قیمتیں چیک کرنے کے موقع پر شہریوں کی شکایات بھی سنیں ان کی شکایات کا ازالہ کریں اور ان کی نشاندہی پر بھی کارروائی کریں انھوں نے کہا کہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں ہر بازار اور مارکیٹ کا دورہ ہر روز کریں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں ایک ہزار سات چالان کیے گئے جبکہ چالیس لاکھ 57 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ضلع
جنوبی میں بیس روز میں تین دکانداروں کو جیل بھیجا گیا جبکہ 37دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلع شرقی میں پانچ سو 38 چالان کیے جبکہ اکیس لاکھ 35 ہزار روپے جرمانہ ؑ عاید کیا گیا
ضلع شرقی میں چار گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا جبکہ پانچ دکانیں سیل کی گئیں۔ضلع غربی میں پانچ سو سات چالان کئے گئے جبکہ گیارہ لاکھ 88ہزا سے زائد ر روپے؛جرمانہ عاید کیا گیا ضلع غربی میں کوئی دکان سیل نہیں کی گئی۔ضلع وسطی میں پانچ سو 29گراں فروشوں کے خلا ف 45 لاکھ 34ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔ جبکہ تین گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا اور 49 دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلع ملیر میں 853 گراں فروشوں پر 13 لاکھ 18 ہزار رواپے سے زاید جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ دس د کانیں سیل کی گئیں ضلع کورنگی میں پانچ سے 43 گراں فروشوں پر پچیس لاکھ بارہ ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ تین گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا اور 14 دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلع کیماڑی میں بیس روز کے دوران کارروائی میں 370 گراں فروشوں پر تین لاکھ 91 ہزار تین سو روپے جرمانہ عاید کیا گیا جبکہ بارہ گراں فروشوں کی دکانیں سیل کی گئیں