کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ضلع جنوبی کی کارروائی ۔غیر صحت مند ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کر نے پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری مجید الطاف نے محکمہ فوڈ کی موجودگی میں 120 لیٹر دودھ ضائع کرا دیا جبکہ پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ڈپٹی۔کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے کمشنرکراچی کو رپورٹ جمع کرائ انھوں نے بتایا ہے کہ غوثیہ ملک شاپ واقع موسی لین کا دودھ محکمہ فوڈ کے انسپکٹر نے چیک کیا تو معلوم۔ہوا کہ دودھ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ ہے حفظان صحت ۔ کے تقاضوں کے مطابق نہیں ۔کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ معیاری دودھ کی فروخت کو یقینی بنائیں