کراچی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے بدھ کو کیماڑی ضلع کا دورہ کیا انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ۔انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں متعلقہ اداروں کی مدد کریں، یقینی بنائںں کہ ترقیاتی کام مطلوبہ معیار اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوں ۔
کمشنر نے ضلع کیماڑی میں زیر تعمیر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طاہر جاوید چیمہ ، ڈائریکٹر فنانس کمشنرکراچی نسیم بھٹو بلدیہ سب ڈویژن کیماڑی سب ڈویژن اور ہاکس بے سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ اداروں کے افسران بھی ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر طاہر چیمہ نے کمشنر کو بریفنگ دی۔کمشنر نے مختلف علاقوں میں واقع ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جہاں آباد دورہ کے موقع پر بتایا گیا کہ ۔جہاں آباد بلدیہ میں سڑک فٹ پاتھ نکاسی اب اور پیور بلاکس کا کام جاری ہے 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 2400 فٹ طویل سڑک اور فٹ پاتھ کی تعمیر شامل ہے جبکہ گلشن مزدور میں 14000 فٹ لمبی سیوریج لائن کی تعمیر کے کام میں منصوبہ پرکام جاری ہے
کمشنر نے عابدہ آباد میں از سر نو تعمیر ہو نے والے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مجاہد نمبر 2 کا بھی معائنہ کیا ۔کمشنر کو بتا یا گیا کہ ضلع کیماڑی میں میں 21 اسکولوں کی تعمیر کا کام جاری ہے اسکولوں کی تعمیر پر 26 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہےہیں ۔ کمشنر بتایا گیا کہ 21 پرائمری ایلیمنٹر ی اسکولوں میں بوائز اور گرلز اسکولز شامل ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ وہ نو تعمیر اسکولوں کے کو فرنیچر کی فراہمی اور اساتذہ کی فراہمی کے لیے حکومت سے رجوع کریں کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تمام منصوبے جون تک مکمل کر لیں
۔کمشنر نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے حکومت کی شہر کی ترقی اور بہتری کی کوششوں میں مدد ملے گی