کراچی (پاک نیوز24)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے منگل کو ٹریٹمنٹ پلانٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹریٹمنٹ پلانٹ ون اور 3 کے ذریعے سیوریج کو صاف کرنے کے کام کا معائنہ کیا۔کمشنر کو بتا یا گیا کہ 350 ملین گیلن یومیہ آلودہ پانی ٹریٹ کرنے کی ضرورت ہے تاہم اس وقت 30 ملین گیلن یومیہ ٹریٹ ہورہا ہے کمشنر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایس 2 کنڈیوٹ کی صفائی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کمشنر نے کہا کہ رکاوٹیں دور کر نے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین احمد ،ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن اسداللہ ،پروجیکٹ ڈائریکٹر نظام الدین شیخ اور دیگر افسران تھے ۔ کمشنر نے ٹریٹمنٹ پلانٹ 1 اور 3 پر سیوریج کی ٹریٹمنٹ کے تمام مراحل دیکھے ۔اس موقع پر انہوں نے ایم پی ایس پمپنگ اسٹیشن کورڈ اسکرین، وائنڈ اسکرین لیگونز ایس پی ایس پمپنگ اسٹیشن اور کینالز کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے سیوریج کا پانی کنڈیوٹ کے ذریعے ملنے کے بعد ایم پی ایس( مین پمپنگ اسٹیشن ) پانی کی صفائی دیکھی بتایا گیا کہ پانی کو مختلف مراحل سے گزار کر کچرہ گندی اور بدبو نکالنے کے بعد کینال کے ذریعے سمند ربرد کیا جا تا ہے ۔ اس موقع پر سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کر کے دوبارہ استعمال کر نے پربھی غور کیا گیا۔ ایگزیکٹو افسر صلاح الدین نے کہا کہ سیوریج کا پانی فرٹیلائز ر کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔کمشنر کو بتایا گیا کہ شہر میں 350 ایم جی ڈی سیوریج کی صفائی کی ضرورت ہے۔ تاہم اس وقت 30 ملین گیلن یومیہ صاف کیا جا رہا ہے باقی سیوریج کا پانی بغیر ٹریٹمنٹ کے سمندر برد ہورہا ہے۔ بتایا گیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ ون کے ذریعے ایک سو ملین گیلن یومیہ اور ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 کے ذریعے 180 ملین گیلن یومیہ کے منصوبے پر کام جاری ہے جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا ٹریٹمنٹ پلانٹ 3 کے ذریعے سہراب گوٹھ لیاقت آباد گلشن اقبال گارڈن لیاری اور کچھ حصہ کیماڑی اور دیگر علاقوں کا سیوریج ٹریٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹریٹمنٹ پلانٹ و ن کے ذریعے بلدیہ ہارون آباد گجر نالہ اور کچھ حصہ شیر شاہ اور دیگر علاقوں کا سیوریج ٹریٹ کیا جا رہا ہے۔