کراچی (پاک نیوز24)کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ساتھ کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والا زیر زمین نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا۔الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، حال ہی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے کورنگی کے علاقے پاک ٹاؤن، چاکرا گوٹھ، لیبر اسکوائر، سیکٹر 34/2، اور ابرہیم حیدری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران زیر زمین کیبلز سے چوری کی جانے والی بجلی کو منقطع کرتے ہوئے بجلی چوری کے لیے لگائے گئے نیٹ ورک کو ہٹا دیا۔ ان زیر زمین کیبلز کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے 595 گھروں کو نہ صرف بجلی مہیا کی جا رہی تھی بلکہ 70 دکانیں، 155 پتھاروں سمیت 18 واٹر پمپس اور 2 پارکوں کو بھی چوری کی بجلی مہیا کی جا رہی تھی۔ چوری کے اس غیر قانونی اور بڑے حادثات کا سبب بننے والےعمل کے ذریعے ماہانہ 84000 بجلی کے یونٹس کی چوری کی جا رہی تھی۔ یاد رہے ابھی تک 980 ایف آئی آرز میں 33 افراد کو بجلی چوری جیسے غیر قانونی عمل پر قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔