کراچی، 19 جنوری 2026 — کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (کرن اسپتال)
جو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کینسر ہسپتال ہے، نے جدید ترین دوسرےہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ریڈیوتھراپی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ کرن ہسپتال اس وقت چار لینیئر ایکسلریٹر آپریٹ کر رہا ہے جن میں دو ہیلسیون سسٹم ہیں۔
جدید مشین آئی ایم آر ٹی اور وی ایم اے ٹی تکنیکوں کے ذریعے کینسر کا انتہائی درست علاج فراہم کرتی ہے جس سے علاج کی درستگی اور مریض کی دیکھ بھال بہتر ہوتی ہے۔
کرن ہسپتال اس وقت روزانہ تقریباً 250 کینسر مریضوں کو ریڈیوتھراپی فراہم کرتا ہے، جو ملک میں کسی بھی کینسر ہسپتال کے لیے مریضوں کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔دوسری ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کےافتتاح کے بعد روزانہ علاج کی صلاحیت بڑھ کر تقریباً 400 مریض یومیہ تک پہنچ جائے گی،۔





