کراچی۔ (اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے شہر میں پیشہ ور گداگروں کے خلا ف کارروائی شروع کر دی ہے۔ اسسٹٹ کمشنر نے کارروائی کر کے پولیس کی مدد سے بوٹ بیسن مائی کلاچی پھاٹک سے بارہ پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف راجپوت نے کمشنرکراچی کو گداگروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ضلع میں اiنتظامیہ نے مختلف مقامات پر پیشہ وربھکاریوں کی روک تھام کے اقدامات کئے ہیں ایک کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کر کے بوٹ بیسن مائی کلاچی پھاٹک نزد آفیسرز کلب سے بارہ بھکاریوں کو پکٹر کے پولیس کے حوالہ کر دیا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدیت کی ہے اور دیگر ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ٹریفک سگنلز تفریحی مقامات اور بازاروں سمیت مختلف مقامات پر بھکاریوں کی روک تھام کریں اور ان کے خلاف کارروائی کریں انھوں نے کہا شہری پیشہ ور بھکاریوں سے شہری پریشان ہیں شہری ان سے ٹریفک سگنلز ، تفریحی مقامات بس اڈوں،اور بازاروں میں ہر آنے جانے والوں سے خیرات طلب کرتے ہیں چورایوں پران کی وجہ سے ٹریفک بھی متا ثر ہوتا ہے اور شہریوں کو تکلیف کا سامنا ہے