کراچی (پاک نیوز24) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے 6 رکنی وفد نے فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو افسر حاجی عبدالحبیب عطاری کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عوامی فلاحی اقدامات، دعوت اسلامی کی مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیاں اور شجر کاری مہم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ دعوت اسلامی کی مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیاں بھی شاندار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب، مستحقین کی امداد بالخصوص نوجوانوں کی تربیت قابل تقلید اقدامات ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت صوبہ بھر میں یکم اگست سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا اس مہم میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔ وفد نے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کو معاشرہ کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ عبدالحبیب عطاری نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اب تک تین ملین پودے لگا چکے، چاہتے ہیں کہ اس شجر کاری مہم سے ہی یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہو۔a