Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
 ہزارہ ایکسپریس وے پر فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر شہید

 ہزارہ ایکسپریس وے پر فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر شہید

انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ میں شرکت۔

Abid Hussain by Abid Hussain
November 16, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 شہید سب انسپکٹر کو آبائی گاؤں گڑھی حبیب اللہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 وزیر اعظم شہداء پیکج کی جلد از جلد فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

 شہید کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کیلئے موٹر وے پولیس ہر ممکن اقدامات اٹھائی گی۔ آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ایکسپریس وے پر فرض کی ادائیگی کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر شہید۔انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہید سب انسپکٹر شبیر احمد کو آبائی گاؤں کوہارہ (گڑھی حبیب اللہ) میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر بٹگرام (چنار کوٹ) کے قریب موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر شبیر احمد اور ہیڈ کانسٹیبل سہیل ملک ایک خراب گاڑی کو مدد فراہم کر رہے تھے کہ اسی اثناء ایک پک ڈرائیور نے غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں افسران کو کچل ڈالا۔

جس کی وجہ سے دونوں افسران زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو بٹگرام منتقل کر دیا گیا، بعد ازاں شبیر احمد کو اے ایم سی ایبٹ اباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہید نے سوگواران میں ایک بیوہ،تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے۔انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نارتھ ریجن یاسین فاروق، سینئر افسران اور علاقے کی عوام کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر شہید کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیااور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے شہید کے خاندان والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کے بلندی کے لئے دعا اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔

آئی جی سلمان چوہدر ی نے شہید کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے موٹروے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ اس موقع پر آئی جی سلمان چوہدری نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی اخراجات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اٹھائی گی اور وزیر اعظم شہداء پیکج کی جلد از جلد فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ShareTweet
Previous Post

پی آئی اے اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت 35 ہزار عازمین کو سعودی عرب لے جائے گی

Next Post

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ڈپٹی کمشنر اور صنعتکاروں کے ہمراہ کورنگی صنعتی علاقہ کا دورہ۔ دفتر میں ارکان سے خطاب

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا  ڈپٹی کمشنر اور صنعتکاروں کے ہمراہ کورنگی صنعتی علاقہ کا دورہ۔ دفتر میں ارکان سے خطاب

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا ڈپٹی کمشنر اور صنعتکاروں کے ہمراہ کورنگی صنعتی علاقہ کا دورہ۔ دفتر میں ارکان سے خطاب

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved