یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنز پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا علان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایاسا نے اپنے مکتوب میں وزرات ہوابازی اور پی ائی اے انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔
ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کی ٹیم اور انتظامیہ کو ان کے سخت ترین سٹینڈرڈز پر پورے اترنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی ائی اے انتظامیہ ایاسا اور ان کے قوانین اور ضابطوں پر مکمل عمل پیرا رہے گا۔ پی ائی اے انتظامیہ نے گزشتہ 4 سال کی انتھک محنت کے بعد یہ اہم سنگ میل عبور کیا
سی ای او پی ائی آئی ائر وائس مارشل عامر حیات نے اس تاریخی موقع پر وزرات ہوابازی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی ٹیم اور پوری ہوابازی کی صنعت کو ان کے بھرپور تعاون پہ مبارکباد پیش کی ہے۔
اس پابندی کے خاتمے کے بعد پوری قوم اب یورپی سیکٹرز پر دوبارہ اپنی قومی ائیر لائن پر براہ راست سفر کر سکے گی۔ پابندی کا اٹھ جانا پی ائی اے کے فضائی حفاظتی ضابطوں پر کاربند رہنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔