Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

شہداء کے ورثاء اور شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی

Abid Hussain by Abid Hussain
August 4, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
1
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چار اگست شہدا ئے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر آج تک49افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر افسران و ملازمان، شہداء کے ورثاء اور موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے شہداء کے ورثاء کا بطور مہمان خصوصی تقریب میں استقبال کیا۔تقریب میں موٹروے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے قبل آئی جی سلمان چوہدری اور اے ایس پی صہیب امین نے یاد گار شہداء پرپھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سلمان چوہدری نے کہا کہ ہم شہداء کو سلام پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں اور شہید سب انسپکٹر محمد امین کے بیٹے صہیب امین کا پولیس سروس میں بطور اے ایس پی بھرتی ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہم شہدائے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ امن کے بقاء اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے شہداء کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔یوم شہدائے پولیس پاکستان پولیس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔شہداء نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے قیام سے لے کر آج تک49افسران نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ جن میں ایک خاتون آفیسر بھی شامل ہے۔ 4اگست کا دن ہمیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ان افسران کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کرکے پاکستان اور محکمے کا نام بلند کیا۔ ہم شہداء کے خاندانوں کو دل سے سلام پیش کر تے ہیں۔

آئی جی نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ شہداء کے بچے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبہ جات میں اپنی صلاحیتوں کو منوائیں اور وطن عزیز کا نام دنیا میں روشن کریں۔ اس ضمن میں موٹروے پولیس شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی۔  تقریب سے موٹروے پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد امین کے صاحبزادے اے ایس پی صہیب امین اور شہید محمد صفدر کی صاحبزادی نوشین صفدر نے بھی خصوصی خطا ب کیا۔  تقریب کے آخر میں آئی جی سلمان چوہدری اور  اے ایس پی صہیب امین نے  شہداء کے اہلخانہ میں اعزازی اسناد تقسیم کئے۔

https://paknews24.com/wp-content/uploads/2024/08/یو-م-شہدائے-پولیس-پاکستان-کے-موقع-پر-موٹر-وے-پولیس-ہیڈ-کواٹر-میں-خصوصی-تقریب.mp4

ShareTweet
Previous Post

کراچی میں شجرکاری مہم جاری ،26ہزار پودے لگادیئے

Next Post

اسمٰعیل ہنیہ کی قربانی اور راستہ

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
اسمٰعیل ہنیہ کی قربانی اور راستہ

اسمٰعیل ہنیہ کی قربانی اور راستہ

Comments 1

  1. X22Cic says:
    11 months ago

    Hey people!!!!!
    Good mood and good luck to everyone!!!!!

    Reply

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved