کراچی۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 8فروری کو تیر چلے گا جیالے بھرپور تیاری کر چکے ہیں۔ تھرپارکر کے بعد کوئٹہ میں پارٹی کنونشن بتائے گا کہ عوام صرف پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات مختلف وفود سے ملاقاتوں میں کہی۔ چیئرمین پی پی پی کی والدہ کی سابق سیکریٹری سنبیلہ حسن، پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ، سومر داس، اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہوں نے کہا کہ۔ پورے پاکستان میں کامیاب ہوں گے۔ جیالے تیاری کرلیں۔ پی پی پی ہی کامیابی کی علامت ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو، مٹھی کی عوام اور تھرپارکر کی عوام نے بتادیا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔، شہینلہ خانزادہ، سمبلینہ حسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین کو یقین دلاتے ہیں کہ جیالے سرپرائز دیں گے اور بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے۔ ملاقات کے بعد مٹھی ریسٹ ہاوس میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہنیلہ خانزادہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جیسا بہادر لیڈر پاکستان میں کوئی نہیں۔ بھارت میں بیٹھ کر للکارا۔ امریکہ میں بیٹھ کر اسلام فوبیا اور کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کی بات کی، مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔ ملک کو بلاول بھٹو کی ضرورت ہے ہم جیالے انہیں وزیر اعظم بنائیں گے۔ پاکستان میں غریب عوام کے مسیحا بلاول بھٹو ہیں۔ ان سے مل کر حوصلے اور بلند ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی تقدیر بلاول بھٹو بدلیں گے۔ ملک کو گرے لسٹ سے نکالا قائدانہ صلاحیتوں سے بھرپور ہیں۔ فروری میں پی پی پی کی ملک بھر میں حکومت ہوگی یہ ہمارا جیالوں کا بھی اعلان ہے۔ قوم بلاول کے ساتھ ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سابق سیکریٹری سمبلینہ حسن نے کہا کہ بلاول بھٹو محترمہ کی شبیہ ہیں اور انکی لیڈر شپ مثالی ہے۔ دبنگ لیڈر ہیں جیسے انکے نانا، والدہ اور والد ہیں۔ پاکستان کی قسمت انکے وزیر اعظم بنتے ہی بدلے گی۔ روزگار صرف پی پی پی دیتی ہے۔ بلاول بھٹو لگی لپٹی نہیں رکھتے کھل کر بولتے ہیں۔ ہمیں اپنے لیڈر پر فخر ہے۔ سومر داس نے کہا کہ بلاول بھٹونے دیوالی کی خوشیاں دگنی کردیں۔ پورا تھرپارکر انکے ساتھ ہے پورا ملک انہیں کامیابی کی نوید دے رہا ہے۔