کراچی
۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےپاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز پارٹی کی غیر متزلزل قیادت اور تمام کارکنان اور حامیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے پاس قربانیوں، کارناموں اور جدوجہد کی تاریخ ہے جو کسی اور جماعت کے پاس نہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین، ایٹمی قوت، طبی سہولیات، تعلیمی ادارے، کسانوں اور مزدوروں کے لئے پالیسی دی۔شہید بی بی نے خواتین سمیت ہر مکتبہ فکر کے لئے ہر وہ کام کیا جو پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا۔ پاکستان کو فرسٹ وومن بینک، وومن پولیس اسٹیشن، بیسک ہیلتھ یونٹس، بنیادی تعلیم شہید بی بی نے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا اور آغاز حقوق بلوچستان شروع کیا۔پارلیامان کو بااختیار بنانے کے لئے صدر آصف علی زرداری نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔ جب عمران خان اور اس کا ٹولہ ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کر گیا تب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیٹف سے پاکستان کا نام نکلوایا ۔وزیر خارجہ کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ہمیں کلائمیٹ جسٹس ملنا چاہئے۔ اس وقت بھی پیپلز پارٹی 21 لاکھ خاندانوں کے لئے گھر بنا رہی ہے، یہ عوامی جماعت ہونے کا ثبوت ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کا تحفہ دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے کلائمیٹ جسٹس کا مطالبہ کیا۔ پیپلز پارٹی کی عوامی جماعت ہونے کا یہ ثبوت ہے کہ جیالے جیل میں بیٹھ کر بھی بڑے بت گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وڈیو لنک پر مختلف جگہوں پر تقریبات سے خطاب کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے شہداء کی لازوال میراث ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور کارکنان کی قربانیوں کو ہمیشہ مقدم رکھا اور عوامی خدمت کو یقینی بنایاشرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں ، محکوموں اور پسماندہ طبقوں کے حقوق کی بات کی ہے۔مشکل حالات میں بھی پیپلز پارٹی جمہوریت، انصاف اور عوام کو بااختیار بنانے کے اپنے اصولوں پر ڈٹی رہی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور صدر آصف علی زرداری کی رہنمائی میں حکومت سندھ نے متعدد عوام دوست منصوبے شروع کئے۔پیپلز پارٹی عوام کی ترقی اور خوشحالی اور ترقی یافتہ سندھ اور پاکستان کی تعمیر کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔