سندھ میں 15 سالوں سے 22 ہزار ارب روپے خرچ کیے آج کراچی سے کشمور تک تک دھول اور مٹی کے شہر بنا دیئے گئے، سید مصطفی کمال
ہمارا ایک ہی مقصد ہےمضبوط پاکستان اور کامیاب سندھ ہے، شاہی سید
ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مبنی وفد اے این پی کے رہنما شاہی سید سے مردان ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
کراچی ۔۔24نومبر 2023
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سنئیر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ میں 15 سالوں سے 22 ہزار ارب روپے خرچ کیے آج کراچی سے کشمور تک تک دھول اور مٹی کے شہر بنا دیئے گئے ،کراچی کا بدترین شہروں میں چوتھا نمبر ہے اور انڈیا چاند پر جارہا ہے اور ہمارے بچے گٹر میں ڈھکن نہ ہونے کے باعث گر کر مر رہے ہیں ، سندھ کے کتے کاٹنے تک کی ویکسین موجود نہیں ہے،سندھ میں مائیں بہنیں بیٹیاں جہاں سے جانور پانی پیتے ہیں وہاں سے بھر کر لاتی ہی یہ بات پھیلائی گئی ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے علاؤہ آپشن نہیں ہےہم یہاں بتا رہے ہیں کہ ہم آپشن ہیں ہم پیپلز پارٹی کی بدانتظامی کے خلاف امید کی کرن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، جمیعت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مبنی وفد اے این پی کے رہنما شاہی سید سے مردان ہاؤس میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جام صادق علی اور لیاقت علی جتوئی، وزیر اعلی بنے تو ہم سب انکے ساتھ کسی نہ کسی شکل میں ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہم ملکر حکومت بنائیں گےہم نے بہت سے تجربات سے بہت چیزیں سیکھی ہیں
یہ پارٹیاں جوڑ کر بیٹھی ہیں
ہم سندھ میں تمام زبانیں بولنے والوں کو ایک امید دینا چاہتے ہیں سندھ کے لوگوں کو بدحالی سے کیسے باہر نکالنا ہے ہم نے یہ چیزیں سیکھیں ہیں اور آئندہ انتخابات میں ہم سندھ میں حکومت بنائیں گے،آنے والا وقت سندھ کے مظلوموں کا ہےاس موقع پر اے این پی شاہی سید نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہےمضبوط پاکستان اور کامیاب سندھ ہےگزشتہ ادوار میں دیہات اور سندھ میں ظلم ہوئےیہ اسی کی کڑی ہے کہ تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں ہم یہاں پر سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ہم ایسی سندھ کے عوام کو ایک طاقت دے رہے ہیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر شکوک وشبہات ختم کرنے کے لیے ساتھ بیٹھے ہیں
آئندہ بھی ساتھ رہیں گے