برطانیہ کے سینٹ ہیلینا جزیرے پر ایک جوناتھن نامی کچھوے کی 191 ویں سالگرہ منائی گئی جو مبینہ طور پر اس وقت دنیا کا معمر ترین جاندار ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوناتھن کی صحیح عمر معلوم نہیں ہے لیکن جب اسے 1882ء میں سینٹ ہیلینا جزیرے پر لایا گیا تھا تو اس وقت اس کی عمر کم از کم 50 سال تھی اس لیے اب اس کچھوے کی عمر کم از کم 191 سال ہے اور ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
جوناتھن سیشلز سے تعلق رکھنے والا ایک بڑا کچھوا ہے، یہ ایک ایسی نسل سے ہے جس کی اوسط عمر تقریباً 150 سال ہے۔