کراچی (ڈیسک ذپورٹ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں گھر سے لاپتا ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی ایان اور انابیہ کوضیا الدین اسکول میں داخلہ مل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان اور انابیہ کو ضیا الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ضیا الدین اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے۔
ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیا الدین ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے، ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے لے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ 14 مارچ کو کراچی کی مقامی عدالت نے نارتھ ناظم آباد (بلاک ایچ) سے پر اسرار طور پر لاپتا ہوکر بازیاب ہونے والے 2 کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔