Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
مسلمانانِ عالَم اور مسلم حکمران اپنا دینی ،ملّی اور انسانی فریضہ ادا کریں،مفتی منیب الرحمٰن

مسلمانانِ عالَم اور مسلم حکمران اپنا دینی ،ملّی اور انسانی فریضہ ادا کریں،مفتی منیب الرحمٰن

اہلِ فلسطین کے عزائم پختہ ہیں، وہ لوگ اسرائیل کے مظالم سہہ کر کندن بن چکے ہیں

Abid Hussain by Abid Hussain
April 8, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

حماس کے سفارتی نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی کی مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات

کراچی(پ ر)حماس کے سفارتی نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی نے تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان کے صدر اور دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کراچی کے مہتمم مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن سے کراچی میں اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔

ڈاکٹر خالد قدومی نے غزہ کی تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اہلِ فلسطین کے عزائم پختہ ہیں، وہ لوگ اسرائیل کے مظالم سہہ کر کندن بن چکے ہیں، فلسطین اُن کا آبائی وطن ہے،جبکہ یہودی غیرملکی آبادکار ہیں اورامریکہ ویورپ کی حمایت سے وہ فلسطین کی سرزمین پر جبراً قابض ہیں۔لیکن اب یورپ ،کینیڈا اور امریکہ کے عوام کو بھی احساس ہورہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے ،اسرائیل اپنی تمام تر فوجی طاقت اور مغرب کی حمایتکے باوجود اپنے یرغمالیوں کو بزورِ وقت رہا نہیں کراسکا

انھوں نے بتایا:فلسطینیوں کو پڑوسی ممالک اور مسلم ممالک سے حسبِ توقع مدد نہیں مل رہی ، انسانی بنیادوں پر جو عالمی اور رفاہی ادارے اشیائے خوراک اور ادویہ بھیجنا چاہتے ہیں ،اُس کے راستے میں بھی بے پناہ رکاوٹیں ہیں ،لیکن یہ سارا جبر فلسطینیوں کے عزائم کو متزلزل نہیں کرسکا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینی زخمیوں کو مسلم ممالک اپنے ہاں منتقل کر کے اُن کے علاج کا بندوبست کریں ،فلسطینیوں کو یقین ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی دلی ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ،مگر خواہش کے باوجود وہ اُن کی مدد نہیں کرپارہے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کہا، اگر حکومتِ پاکستان فلسطین کے شدید زخمیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز پاکستان منتقل کراسکے تو امید ہے کئی رفاہی اسپتال اُن کا مفت علاج کریں گے_

ضرورت اس امر کی ہے کہ موبائل آپریشن تھیٹر تمام ضروری  طبی آلات ، ادویہ ، لیبارٹری اورمیڈیکل اور پیرا میڈیکل عملے کے ساتھ فلسطین بھیجے جائیں ۔ پاکستان سمیت تمام مسلم حکومتوں کو چاہیے کہ وہ اس کے لیے محفوظ راہداری کی سہولتیں فراہم کریں اور انسانی بنیادوں پر اقوامِ متحدہ ، سلامتی کونسل ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور دیگر فورمز پر موثر آواز اٹھائیں ۔چونکہ غزہ کا شہری ڈھانچہ تباہ وبرباد ہوچکا ہے، بلند وبالا عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، اس لیے خیموں ،فائبریا دوسری چیزوں سے موبائل رہائشی کنوائے بناکر فلسطین میں بھیجے جائیں، اُن میں حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کچن ،بیت الخلا اور غسل خانے بھی بنے ہوں ۔
مفتی منیب الرحمٰن نے پاکستان بھر کے خطباء سے اپیل کی ہے:وہ عید الفطر کے اجتماعات میں فلسطین کی حالتِ زار پر اہلِ پاکستان کو متنبہ کریں، حکومت ِ پاکستان سے دینی وملّی جذبہ اخوت کے تحت اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کریں ، قابلِ اعتماد رفاہی اداروں کے ذریعے امداد کی ترسیل میں تعاون کریں ، رسول اللہ ؐکا فرمان ہے:مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ(مصیبت کے وقت )اُسے بے یارومددگار چھوڑتا ہے،جو شخص ضرورت کے وقت اپنے دینی بھائی کی حاجت روائی کرے گا، اللہ تعالیٰ اُس کی حاجت روائی فرمائے گااور جو شخص اپنے مسلمان بھائی سے مصیبت کو دور کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کی مصیبتوں کو دور فرمائے گا اور جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کی پردہ پوشی فرمائے گا، (بخاری:2442)۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا:مصر کو چاہیے کہ غزہ سے ملنے والی اپنی سرحد پر زیادہ سے زیادہ راہداریاں کھولے تاکہ امدادی سامان کی ترسیل میں آسانی ہو، نیز مسلم ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تیل اور گیس کی ترسیل روکنے سے اسرائیل کوفلسطینیوں کے علاقے سے انخلاء پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن نے ڈاکٹر خالد قدومی سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور اہلِ فلسطین کی ابتلاکے وقت اپنا دینی فریضہ ادا کریں گے ۔انھوں نے کہا: اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ خالی خولی نعرے لگانے کے بجائے منظم انداز میں یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے جناب امجد چامڑیا، فیضان گلوبل فاؤنڈیشن کے جناب عادل پاڈیلا ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما سید عقیل انجم قادری ،مولانا عبداللہ نورانی ،مولانا آثار اللہ نعیمی کے علاوہ دیگر حضرات بھی موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

سیلانی کے تحت کئی بے روزگار افراد کو ذاتی رکشوں کا مالک بنادیا گیا

Next Post

پچھلے دو سو دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں تقریبا چالیس ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں،

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
پچھلے دو سو دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں تقریبا چالیس ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں،

پچھلے دو سو دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں تقریبا چالیس ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں،

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved