کراچی(اسٹاف رپوٹر) کراچی میں جمہوری اسلامی ایران کے قونصل خانے میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سند کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر کلچر و ٹورازم سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کے علاوہ شھر کی برجستہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی میں مقیم چین، ترکی، عمان، قطر، روس، انڈونیشیا، ملائشیا اور سری لنکا کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے قونصل جنرل جناب حسن نوریان نے کہا کہ امام خمینی رح نے رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے عنوان سے منانے کا حکم دیا تھا اور آج یوم القدس پوری دنیا کے لوگوں کے بیچ چاہے وہ کسی بھی دین، نسل یا خطے سے تعلق رکھتے ہوں، اتحاد و وحدت کا استعارہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سو دنوں میں اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں تقریبا چالیس ہزار لوگ شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کی مساجد، اسکولز، ہسپتال اور انفرااسٹرکچر بھی برباد کر دئیے گئے ہیں۔ ایسے میں یوم القدس کا اولین ہدف یہی ہے کہ مظلومین غزہ کی نسل کشی کو روکا جائے اور فلسطین کی آزادی کا سامان کیا جائے۔
حسن نوریان نے اسرائیل پچھلے دنوں شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور انشاءاللہ اسے ایسا جواب ملے گا جس پر اسے پچھتانا پڑے گا۔