کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے عوام کے حقوق کے لیئے اب ہم سڑکوں پر ہوں گے لاقانونیت، بڑھتے ہوئے جرائم کی کوئی روک تھام نہیں کراچی کی عوام کو بے گھر کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا سندھ کی کرپٹ حکومت اور اس کے جیالے سرگرم عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے عظیم آباد،ریلوئے سوسائٹی، احسن آباد، علی گڑھ، سہارن پور، کویٹہ ٹاؤن، مخدوم آباد،ٹیچرز اور پچیس سے زائد متاثرین کے الاٹیز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین فیصل علی بلوچ اور ڈاکٹر ایس ایم ضمیر موجود تھے محمد اسلم خان نے مزید کہا سندھ کی زرد حکومت نے عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین رہی ہے اس وقت شہر کراچی میں ایک تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے لینڈ گریبرز نے بڑے پیمانے پر کراچی کی زمینوں پر قبضہ کی منصوبہ بندی کرلی ہے جس میں جیالی حکومت سمیت کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی رجسٹرار آفس اور دیگر محکمے ملوث ہیں اور شہر کراچی جو پہلے ہی سسٹم کے زیر اثر تھا اب مزید سسٹم کو مضبوط کیا جارہا ہے، اب عوام کے حقوق کی جدو جہد کے لیئے بھرپور طریقے سے میدان میں ہوں گے اور کراچی کی عوام کو ان کا حق چھیننے والوں سے چھین کر عوام کو دیں گے۔