کراچی(پریس ریلیز)ڈی ایچ اے کراچی انوسٹا و انڈس آئی ٹی فیسٹ کے تحت ایم او یو دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں شرکاء نے آئی ٹی سیکٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ کو پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے خوب سراہا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ساتھ ہم آہنگی میں آئی ٹی سیکٹر کے احیاء کو قومی ترقی کے کلیدی ستون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔سماجی و اقتصادی ترقی میں آئی ٹی کے کردار کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی و ٹیلی کام کی وزارت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر تعاون جاری ہے،اپنی یوتھ کو یہ مواقع مہیا کرنا ہماری زمہ داری ہے تاکہ ملک اس فیلڈ میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں آئی ٹی کے کردار کو بڑھانے کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزارت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فعال طور پر تعاون ۔کر رہی ہے۔ڈی ایچ اے کراچی کے اسٹریٹجک اقدامات میں آرمی کے آئی ٹی وژن کی بازگشت سنائی دیتی ہے،ڈی ایچ اے ٹیم کو اس اہم پراجیکٹ کو چیلنجنگ انداز میں قلیل ترین مدت میں مکمل کرنے کے عظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،تقریب کے آغاز میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے شرکاء کو بتایا کہ یہاں مختلف سہولیات میسر ہونگی۔