کراچی (24 مئی 2024):
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے مون سون کے پیش نظر متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا اور انہیں ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایات کی ہیں.
آج کشمنر آفیس میں منعقدہ اجلاس میں کراچی ڈویزن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز, پروونشل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (PDMA), کراچی میونسپل کارپوریشن (KMC), کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (KDA), ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز (TMCs), کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (KW&SB), ٹریفک پولیس, فائر برگیڈ, کنٹومنٹس اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی.
اجلاس میں مون سون بارشوں کے بابت پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ نے بتایا کہ رواں سال جولائی سے اگست 100 فیصد زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں, جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کی تیاری ہونا لازمی ہے.
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کے ایم سی, واٹر بورڈ, ٹی ایم سیز, کے ڈی اے, ڈی سیز اور کنٹومنٹ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے بارشوں کے پیش نظر انکی تیاری کی صورتحال کا معلوم کیا اور تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی پلان ترتیب دینے کی ہدایات کی.
اجلاس میں کراچی ڈویزن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنی اپنی تیاری کی بریفنگس پیش کی, کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان بی بھی ترتیب دینے کے یقین دہانی کرائی.
کے ایم سی کے نمائندگان نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے ٹینڈر پروسیس کر رہے ہیں جس کے بعد ہی ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے گا.
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سال 2022 کے بارشوں کے تجربے کے پیش نظر کراچی میں کل 198 نشیبی علائقے ہیں جہاں پانی ٹھہرتا ہے, ان میں سے 29 حساس علائقے ہیں, اور 11 علائقوں سے کے ایم سی کی مشینوں کے ذریعے پانی نکالا گیا, جبکہ باقی علاقوں سے پی ایم ڈی اے نے پانی نکالا تھا.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام اداروں کے نمائندگان پر زرو دیا کہ وہ فوری طور پر مون سون بارشوں سے نمنٹے کے لیے ایمرجنسی اور کنٹنجسی پلانز مرتب کرلیں, تاکہ کسی بھی صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹا جا سکے.
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے اپنے مشین اور ہیومن ریسورس کی لسٹیں ترتیب دیں اور انکو کمشنر آفیس کے ساتھ ملکر جامع حکمت علی کی شکل دیں, جس کے لیے اگلے ہفتے اسی سلسلے میں مزید تفصیلی بریفنگس کے ساتھ اپنی تیاری کی رپورٹ پیش کریں.