کراچی (پاک نیوز24 )خیر العمل کی ’’نیاز حلیم‘‘ کا اجتماع مثال بن گیا جس میں شہر بھر کے معززیں ایک چھت تلے جمع ہوے اور شہدائے کربلا سمیت قرون اولی و قرون وسطی سمیت آج تک کے مظلومین کے لیے دعائے خیر کی ’’خیرات حلیم‘‘ کے میزبان اور گروپ کے صدر ممتاز صحافی محمود شام نے شریک اجتماع معززین کا استقبال کیا اور ناسازی طبع کے باوجود آخر تک موجود رہے جبکہ اس موقع پر حاضرین نے چینل 5 گروپ کے چیئرمین خالد آرائیں اور سی او صغیر احمد کے اس نیک عمل کو سراہا جو عرصہ دراز سے مقدس ماہ محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو جمع کرکے اس عظیم نیکی میں شرکت کا موقع دیتے ہیں ۔قبل ازیں ’’خیرات حلیم‘‘ کا یہ اجتماع کسی اور نام سے موسوم تھا مگر اس عشرہ مقدسہ میں یہ اجتماع چینل 5 گروپ کے نام سے کیا گیاہے چونکہ چیئرمین خالد آرائیں نے الیکٹرونک میڈیا انڈسٹری میں پیدا کیے گئے مصنوعی بحران سے نپٹنے کے عزم سے خبریں گروپ سے چینل 5 اور ڈراموں اور ذہنی تفریح کے مشہور چینل ’’پلے‘‘ خرید کر اس صنعت کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے جس سے کراچی میں بے روزگار صحافیوں کی بڑی تعداد کو روزگار میسر آیاہے ۔ 13 جولائی 2024 ءکی شب ان کی جانب سے ہمیشہ کی طرح نیاز حلیم کا ایک پروقار اجتماع ساحل سمندر سے متصل کلفٹن کے مشہور ہال میں منعقد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے ہر طبقہ فکر کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور انہوں نے چینل 5 کے چیئرمین خالدآرائیں ،صدر محمود شام اور سی او صغیر احمد کے اس عمل کو سراہا ۔اجتماع میں سندھ کے صوبائی وزراء شرجیل میمن اور سید ناصر حسین شاہ، ڈپٹی میئرسلیمان عبداللہ مراد، آغا تیمور تالپور، نجمی عالم ، ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما امین الحق ، ریحان ہاشمی ، مسلم لیگ ن کے نہال ہاشمی ،پی ٹی آئی کراچی کےصدر راجہ اظہر، پی ایم ایل کیو کے طارق حسن، ممتاز تاجر اور اسٹاک ایکسچینج کے عقیل کریم ڈیڈی، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے، ممتاز تاجرایاز موتی والا، الیکٹرونک مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان، ریمبو سینٹر کے صدر سلیم میمن، آرٹس کونسل کے تاحیات صدر احمد شاہ، الائیڈ بینک کے سابق زونل چیف محمود احمد خان،اسٹار مارکیٹنگ کے واثق نعیم، سندھ حکومت کے سابق مشیر اطلاعات ایم یوسف ایڈووکیٹ ، کامران یوسف ایڈووکیٹ ،کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل طاہر چودھری، آفتاب میمن ،سابق سیکرٹری حکومت سندھ، معروف اداکار ہمایوں سعید، اداکار ساجد حسن، سماجی رہنما رضوان ایدھی، ڈان نیوز کے سی ای او شکیل مسعود، ڈائریکٹر نیوز زاہد مظہر، بیورو چیف اسلم خان، شعیب برنی، سینئر شاعرہ انجم عثمان، سینئر شاعرہ ریحانہ روحی، ناول نگار ریحانہ اعجاز، پاک ترکی فورم کے فاروق افضل، ممتاز ٹور آپریٹر خواجہ جہاں زیب، قائم مقام ڈائریکٹر نیوز چینل 5 عامر شیخ،مارکیٹنگ ہیڈ زبیرخان، معروف صحافی علائو الدین ہمدم خانزادہ، صحافی رہنماخورشید عباسی، اطہر جاوید صوفی، کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹریز عامر لطیف اور رضوان بھٹی، سینئر صحافی صفدر علی صفدر، امت کے ڈپٹی ایڈیٹر ندیم محمود، عمران خان، سینئرصحافی امتیاز شاہ، سید صابر علی، شاہ رخ،سینئر صحافی اور کالم نگار سعید آرائیں، آصف آرائیں، زبیر آرائیں، احمد آرائیں، عثمان آرائیں، مختار شامی، قومی اخبار کے چیف ایڈیٹرز اسدشاکر اور فہد شاکر، کرائم رپورٹر رائو عمران، بیوروچیف کراچی سہیل شبیر، کیپ کے صدر اخلاق احمد، جاوید، نادر شاہانی، میٹرو چینل کے ڈائریکٹرز امیر علی چانڈیو، کاظم رضاء، بلند اقبال، دلشاد انصاری، سعد اختر، عابد، سی او او چینل 5 عامر بیگ، ایچ ایم گھانچی، سیکریٹری آر اقتدار انور، طہیر حسن، راحیل احمد شامل ہوئے ، شب 8 بجے شروع ہونے والا اجتماع علی الصبح 4 بجے تک جاری رہا اور شریک اجتماع معززین ’’تبرک حلیم‘‘سے مستفید ہوتے رہے۔