سائبان کے رہنماؤں عباس ملک، نواب دین، حیدر علی حیدر، شیخ محمد سعید کا اظہار ِ تعزیت
کراچی (پاک 24نیوز )سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر کی وائس چیئر پر سن عمارہ ملک کے والد راجہ نثار احمد انتقال کرگئے۔عمارہ ملک کے والدِ محترم پاکستان اسٹیل کے سابق ملازم راجہ نثار سائبان کے دیرینہ ممبر بھی تھے جو سول ہسپتال کراچی میں انتقال کرگئے۔ عمارہ ملک کے مطابق مرحوم کا انتقال ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوا۔
مرحوم کو اوور ڈوز دے دے کر موت کے منہ میں پہنچادیا گیا۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ میں عزیزو قارب کے علاوہ سائبان کے عہدیداروں اور مرحوم کے دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سائبان کے عہدیداروں غلام عباس ملک، نواب دین، حیدر علی حیدر، شیخ محمد سعید اور دیگر نے راجہ نثاراحمد کی سائبان کیلئے قابلِ قدر خدمات پر زبردست خراج و سپاس پیش کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔