Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک کا دورہ بحرین اور بحری افواج کے ساتھ مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک کا دورہ بحرین اور بحری افواج کے ساتھ مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا گیا

Abid Hussain by Abid Hussain
August 7, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
 اسلام آباد(پ ر): پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول( آر ایم ایس پی )پر تعیناتی کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر بحرین نیوی کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ بعد ازاں پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراھیم آل بن علی، کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر اور بحرین نیوی کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ کمانڈنگ آفیسر نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF)  کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر کموڈور مارک اینڈرسن (Mark Anderson) سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
بندرگاہ میناءسلمان میں قیام کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانی سفیر، کمانڈر میری ٹائم کولیشن فورسز ،بحرین بحریہ کے حکام، ممتاز کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور دوست ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا دورہ کیا۔ مختلف دوطرفہ سرگرمیاں بشمول جنگی بحری جہازوں اور فوجی تنصیبات کے دورے بھی کیے گئے۔
بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے(DANIEL INOUYE ) اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (JMSDF) کے جہاز جے ایس سمیدارے (SAMIDARE JS )کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینے کی مشق کرنا تھا۔
پاکستان بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں قانون کی عملداری قائم رکھنے کے لیے باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ مزید برآں پاکستان بحریہ عالمی بحری تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لئے، بحری قزاقی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشنز میں بحر ہند میں تعینات ہے اور ان مشترکہ عالمی مقاصد کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے ساتھ مل کر اہم کرادار ادا کر رہی ہے۔
ShareTweet
Previous Post

راجہ نثار احمد خالق حقیقی سے جا ملے

Next Post

پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved