Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

2000ایکڑ پر محیط سونمیانی کی ساحلی پٹی پر موجود مینگرووز نہ صرف ایکوسسٹم کو بگڑنے سے بچاتے ہیں بلکہ ہر سال نقل مکانی کرنے والے سائبیرین پرندوں کا عارضی مسکن بھی ہے۔

Abid Hussain by Abid Hussain
October 16, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(رپورٹر ماریہ اسمعیل) ہرسال دینا بھر میں سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کاعالمی دن 12نومبرکومنایاجاتاہے۔
سائبیرین پرندوں کے عالمی دن کے حوالے سے حال ہی میں آئی یو سی این پاکستان اور گرین میڈیا اینیشیٹیو کے باہمی اشتراک سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عالمی ماٸیگریٹری برڈ ڈے کی مناسبت سے مقامی ہوٹل میں سندہ اور بلوچستان کے صحافیوں کے لٸے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ورکشاپ کے پہلے دن ماہرین نے جہاں پاکستان میں تیزی سےتبدیل ہوتے ہوۓ ماحول کے حوالے سے بات کی وہیں ہمارے پاکستان کی ساحلی پٹی پر مینگروو کی افزاٸش کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی بدولت وہاں پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

آئی یو سی این کے کنٹری ڈاریکٹر محمود اخترچیمہ نے دو روزہ ورکشاپ کے دوران بتایا کہ صحافی برادری کے ساتھ مشغولیت آئی یو سی این پاکستان کی تحفظ کی کوششوں اور ماحولیاتی صحافت کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ماحولیاتی ماہر عافیہ سلام نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ہمیں معلوم ہی نہیں کہ ہم کس طرح مینگروو کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے ورکشاپ میں صحافیوں کو سونمیانی کے ساحل پر پرورش پانے والے مینگرووکی اقسام کے ساتھ ساتھ وہاں موجود مساٸل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

آئی یو سی این پاکستان کے نمائندے نے ورکشاپ میں  کہا کہ میانی مینگروو کنزرویشن، جو کہ ایک رامسر سائٹ بھی ہے، کمیونٹی پر مبنی ایک موثر اقدام کی عالمی مثال کے طور پر کام کرتی ہے۔ مینگروو کی بحالی ایک اہم ماحولیاتی کوشش ہے جو ساحلی ماحولیاتی نظام کی حفاظت میں مدد کرتی ہے۔

جی ایم آئی کی شبینہ فراز نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کرتی ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول سے متعلق اپنے ارد گرد موجود کہانیوں کو تلاش کرنا چاہئیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں ہر جگہ کہانیاں ہیں، اور صحافیوں کے طور پر یہ ہمارا کام ہے کہ ہم کی تلاش کر کے ان پر کام موثر رپورٹنگ کریں۔

پروگرام کے دوسرے دن سونمیانی کی ساحلی پٹی پر مینگروو ایکوسسٹم کے ماحولیاتی سروے کے دوران صحافیوں نے میانی ہور، رامسر ساٸٹ کا دورہ کیا۔

ساحلی پٹی کے دورے کے دوران انھوں نے ساحلی ماحول اور وہاں کے رہنے والے لوگوں کے مساٸل کاموازنہ کیا اور 2000ایکڑ پر پھیلے مینگروو کے تحفظ پر کی جانے والی کوششوں کا بھی جاٸزہ لیا۔

ورکشاپ کے دوران، شرکاء نے ماحولیاتی ماہرین، میڈیا ٹرینرز، اور ساحلی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے سونمیانی بلوچستان میں مینگرووز کے نمائشی دورے میں بھی حصہ لیا، جہاں انہوں نے ساحلی پٹی کے ساتھ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کی، جو انڈس فلائی وے کا حصہ ہے۔ اس دورے نے مینگروو کی ماحولیاتی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ShareTweet
Previous Post

سندھ میں ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کا شراکت داروں کے ساتھ اہم اجلاس: ہنگامی اقدامات کی سفارشات

Next Post

امریکہ کی سندھ میں ٹی بی کے خاتمے کی عملی کوشش

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post
امریکہ کی سندھ میں ٹی بی کے خاتمے کی عملی کوشش

امریکہ کی سندھ میں ٹی بی کے خاتمے کی عملی کوشش

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

آئی سی سی بی ایس میں پی ایچ ڈی اسکالرشپ70ہزار روپے ماہانہ مقرر

June 24, 2025

پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا

June 6, 2025

أخبار حديثة

پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید

June 24, 2025

پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹیاری میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

June 24, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved