Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

چین کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستانی محقق ملکی زراعت میں تبدیلی کا خواہاں

ڈرپ آبپاشی ایک نئی، مئوثر اور سستی ٹیکنالوجی ہے، اس سے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار بڑھ سکتی ہے اور میرے آبائی شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل ہوسکتا ہے، ڈاکٹر محمد علی رضا

Abid Hussain by Abid Hussain
November 3, 2024
in Blog, پاکستان, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لان ژو (شِنہوا) گانسو اکیڈمی برائے زرعی سائنس کے ژانگ یے پانی کی بچت کے زرعی اسٹیشن میں پاکستانی شہر بہاولپورکے ڈاکٹر محمد علی رضا نے ڈرپ آبپاشی کی مدد سے اناج اور سویابین کی فصلوں کے درمیان فصل کی بوائی مکمل کرلی۔
علی کا کہنا ہے کہ ڈرپ آبپاشی ٹیکنالوجی مئوثر اور سستی ہے۔ یہ ایک نئی شاندار ٹیکنالوجی ہے جو چینی ٹیم نے مجھے سکھائی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے پاکستان میں فصلوں کی پیداوار بڑھ سکتی ہے اور میرے آبائی شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ بھی حل کرسکتی ہے۔

زرعی ٹیکنالوجی میں مسلسل اختراع سے چینی صوبہ گانسو نے قابل کاشت زمین کے معاملات اور پانی کی قلت پر قابوپا لیا ہے۔ صوبے میں زراعت کے فروغ نے علی جیسے بین الاقوامی محققین کی ایک بڑی تعداد کو ٹیکنالوجی کو سیکھنے اور اختراع کے لئے یہاں آنے پر راغب کیا۔
علی ڈاکٹریٹ کی تعلیم کےلئے صوبہ سیچھوان گئے تھے۔ اپنے پوسٹ ڈاکٹریٹ کے دوران انہوں نے اپنے آبائی شہر میں مکئی ۔ سویابین کی فصلوں کے درمیان فصل کی بوائی کا تجربہ کیا جو مقامی سطح پر کافی مقبول ہوا ۔ یہ ٹیکنالوجی انہوں نے چین میں سیکھی تھی۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ان کوششوں کو کسان کنونشن 2021 میں سابق وزیراعظم نے بھی سراہا تھا۔
علی کا کہنا ہے کہ وہ چین سے ٹیکنالوجی کو پاکستان کے کھیتوں تک پہنچانا اعزاز سمجھتے ہیں اور اس پر انہیں فخر ہے۔

علی کو 2022 میں حکومت پاکستان نے زرعی ٹیکنالوجی تعاون میں فروغ کے لئے دوبارہ چین بھیجا ۔
علی کے نقطہ نگاہ سے پاکستان اور چین جیسے بڑی آبادی اور کم قابل کاشت رقبہ کے حامل ممالک میں بیک وقت ایک ہی جگہ سے مختلف فصلوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی خاص کر اہمیت رکھتی ہے۔
اگر ہمارے کسان بڑے پیمانے پر بیک وقت ایک ہی جگہ سے مختلف فصلوں کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کو اپناتے ہیں تو سویابین پر مبنی بیک وقت ایک ہی جگہ سے مختلف فصلوں کی پیداوار کا نظام پاکستان میں سویابین کی درآمدات کم کرسکتا ہے جس پر اس وقت 3 ارب ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں۔
چین اور پاکستان میں مکئی، گندم، چاول اور کپاس جسے بڑی فصلوں کی کاشت کا انداز تقریباً ایک جیسا ہے۔ اس عمل نے علی کو تیزی اور مئوثر طریقے سے زرعی ٹیکنالوجی کے اطلاق پر قائل کیا۔
جس چیز نے علی کو حقیقتاً سب سے زیادہ متاثر کیا وہ چین کی زرعی جدیدیت ہے ۔ چینی کسانوں کے پاس زرعی کاموں کے لئے مشینری موجود ہے جبکہ پاکستان میں بہت سے کسان اب بھی روایتی طر یقوں سے بوائی ، کٹائی اور اسپرے پر انحصار کرتے ہیں۔
چین ۔ پاکستان دوستی سے لطف اندوز ہونے والے علی تسلیم کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” پر مشترکہ کام کے تناظر میں چین پاکستان کو مزید زرعی مشینری اور سازوسامان برآمد کرسکتا ہے۔ مکئی، آلو اور سویا بین جیسی اعلیٰ پیداواری فصلوں کی اقسام مہیا کرسکتا ہے اور پاکستانی سائنسی محققین کو مناسب تربیت دے سکتا ہے۔

علی کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ نئی چیزیں سیکھ کر اپنے آبائی شہرمیں بتدریج نئی ٹیکنالوجیز اور فصلیں متعارف کرانے سے ملک کو زراعت میں جدیدیت سے مزید فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔

ShareTweet
Previous Post

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

Next Post

ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کا آغاز

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کا آغاز

ضلع وسطی میں صفائی ستھرائی آگاہی مہم کا آغاز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved