کراچی (پ ر) ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ پی ٹی وی سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی جانب سے کام رکوانے سے روزانہ کی بنیاد پر نقصان ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر منصوبے کی تکمیل چاہتی ہے۔ راجہ انصاری نے بتایا کہ گرین لائن کے پہلے مرحلے پر روزانہ 42 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں گرمندر سے میونسپل پارک تک کوریڈور تعمیر ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ کراچی میں 22 میگا منصوبے 334 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر تمام منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے۔
ترجمان بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں مجھے کام رکوانے کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی اگر ہمیں کام کرنے دیا جائے تو حون 2026 میں گرین منصوبے کا کام مکمل کرلیں گے، تفجمنا راجہ انصاری کا کہنا تھا کہ فیڈرل گورنمٹ کراچی میں 22 میگا منصوبے 3 سو 34 ارب سے شروع کرنے جارہی ہے ان تمام منصوبوں پر بھی سندھ حکومت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کریں گے، میئر صاحب یہ کوئی پوائنٹ اسکورننگ نہیں یے ہم کرای سمیت سندھ کے لوگوں کیلئےکام کرنا چاہتے ہیں ہم جماعت اسلامی کی طرح آپ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں، ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب نے وزیراعظم سے سندھ کیلئے شہباز اسپیڈ کی ڈیمانڈ کی تھی کراچی میں ترقیاتی کاموں کی بیچ میں میئر اسپیڈ آگئی ،رکاوٹوں سے۔متعلق ایک سوال پر راجہ انصاری بولے عدالتوں میں غیروں کیخلاف جاتے ہیں میئر ہمارے اپنے ہیں، میں سمجھتا ہوں پی آئی ڈی سی ایل کے افسران کو میئر کراچی سے ملنے نہیں دیا جارہا، ہم تمام۔منصوبے مکمل کرکے صوبائی حکومت کے ہی حوالے کریں گے
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم دسمبر میں کراچی کا دورہ کریں گے اور قائداعظم کے مزار پر طلبہ میں دو لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔