Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog
امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ بلا مقابلہ نامزد

پاکستانی سیاستدان ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستانی قوم کی فلاح بہبود وخوشحالی کے لیے کام کریں ڈاکٹر اسد مجتبیٰ

Abid Hussain by Abid Hussain
March 14, 2024
in Blog, پاکستان, سیاست, صفحہ اول
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (پریس ریلیز) امریکی کاؤنٹی کمشنر کیلئے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ کی بلا مقابلہ نامزدگی، ایک بار پھر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے کا باعث بن گئی ہے۔ امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے خصوصی ایلچی اور پاکستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ یو ایس اے کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبٰی کے نوجوان صاحبزادے ڈاکٹر اسد مجتبٰی بھی والدین کے نقش قدم پر اک ذمّہ دار امریکی شہری کی حیثیت سے انتظامی امور سنبھالنے کے ساتھ ساتھ پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت اور مضبوطی میں احسن کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ممبر صدارتی ایڈوائزری بورڈآف ٹرمپ(ریپبلکن پارٹی) امریکہ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبٰی کے نوجوان صاحبزادے ڈاکٹر اسد مجتبٰی امریکی ریاست نیوجرسی کی پاسیک کاؤنٹی میں کاؤنٹی کمشنر کیلئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بلا مقابلہ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں۔

امریکہ میں مقتدر حکومتی حلقوں میں اہم مقام رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے محبت کرنے والے والدین کے بیٹے ڈاکٹر اسد مجتٰی نے پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، پاکستان خطّے میں انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور امریکہ تمام چیزوں سے قطع نظر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر پاکستان کو نہ صرف معاشی طور پر مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ دیکھنے کا خواہشمند ہے بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے بھی تیار ہے۔

نامہ نگار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجتبٰی کا مذید کہنا تھا کہ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی سیاستدان ذاتی مفادات و اختلافات سے بالا تر ہوکر پاکستان اور پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے دور رس فیصلے کریں۔

انہوں نے کہاکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ جیسے اپنے مخلص دوستوں کو اعتماد میں لے کر ان کی ہر ممکن مدد حاصل کی جائے۔

واضح رہے کہ نیوجرسی، پاسیک کاؤنٹی کے کمشنر کیلئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بلامقابلہ نامزد امیدوار ڈاکٹر اسد مجتبٰی، طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم اور پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی معروف شخصیت، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبٰی کے نوجوان صاحبزادے ہیں۔ ڈاکٹر اسد مجتبیٰ، نیو یارک کے کوئنز میں پاکستانی نژاد امریکی والدین کے ہاں پیدا ہوئے اور انکی پرورش و تربیت ایک محب وطن، ایماندار اور وسیع سیاسی بصیرت کے حامل والد کے زیر سایہ ہوئی ہے۔ ڈاکٹراسد کا خاندانی پس منظر خدمت، سیاست اور صحت کی دیکھ بھال سے جڑا ہوا ہے۔

ان کے والد، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ، جو ROTC کے سابق رکن ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور پاکستان کے سیاسی و خارجہ پالیسی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کے خصوصی ایلچی اور پاکستان پالیسی انسیٹیوٹ، USA کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹر اسد کی والدہ، کلفٹن نیو جرسی میں ایک وقف فارماسسٹ اور کینن بیپٹسٹ چرچ میں انٹرفیتھ کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دہی میں مصروف عمل ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں ایک ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر اسد مجتبیٰ کلفٹن سٹی ہال نیوجرسی میں گزشتہ کئی برس سے بطور ڈاکٹر لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔

یومیہ200 مریضوں کو طبّی سہولیات فراہم کرتے ہوئے وہ نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں بلکہ پاسیک کاؤنٹی کی اقتصادی زندگی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

صحت کی دیکھ بھال کے علاوہ ڈاکٹر اسد نے ہنٹر بزنس اسکول میں بھی بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دیئے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت، بصیرت، منصوبہ بندی کے باعث نہ صرف تعلیمی معیار میں اضافہ ہوا بلکہ کمیونٹی سے ان کے خلوص کا اظہار بھی سامنے آیاہے۔

ان ہی تمام وجوہات کی بنا پر پاسیک کاؤنٹی کے نئے کمشنر کیلئے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے بلا مقابلہ منتخب امیدوار ڈاکٹر اسد مجتبٰی ایک محب وطن، تعلیم یافتہ، ایماندار اورکمیونٹی سے مخلص مکمّل امیدوار کی صورت میں ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر چُنے گئے ہیں جن کی کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں منعقد ہونیوالے ان انتخابات میں دنیا بھر کی نظریں ایک بار پھر تیزی سے عوامی مقبولیت حاصل کرتی ریپبلکن پارٹی پر مرکوز ہیں۔

Tags: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر اسد مجتبیٰ
ShareTweet
Previous Post

عوام کو مستفید کرنے کے لیے ادارے کے تمام جاری منصوبوں کی رفتار کو تیز کیا جائے

Next Post

محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی تنخواہوں کو اکاؤنٹ میں بھیجا جائے

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post
محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین  کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی تنخواہوں کو  اکاؤنٹ میں بھیجا جائے

محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی ویریفیکیشن کے بعد ان کی تنخواہوں کو اکاؤنٹ میں بھیجا جائے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved