کراچی (پاک نیوز24)بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے بلوں کی ادائیگی اور بجلی چوری میں کمی انتہائی اہم جز ہے۔اس حوالے سے صارفین کو سہولت دینے کے لیے کے الیکٹرک نے گزشتہ مالی سال میں 309 سہولت کیمپس لگائے جن میں مجموعی طور پہ 94 ہزار صارفین نے کیمپس کا رخ کیا ۔سہولت کیمپس لگانے کا مقصد صارفین کو بلوں کے حوالے سے آسانی دینےکے ساتھ نیو کنکشن کی درخواستیں بھی وصول کی جانی تھیں ۔