کراچی(ڈیسک رپورٹ) ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم کا تعلق کھوکھر بھتہ خور گینگ سے ہے اور ملزم مذکورہ گینگ کا سرغنہ ہے۔ ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتہ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم نے کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک تاجر کو بھتہ کی کال کر کے 20 لاکھ روپے ڈیمانڈ کیے اور بھتہ کی رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
ملزم بھتہ کی واردات کے لیے چوری شدہ سم اور موبائل فون کا استعمال کرتا تھا اور بھتہ کی کال کے بعد موبائل بند کر دیتا تھا۔ ملزم نے اس سے پہلے بھی دو افراد سے 10 لاکھ بھتہ کی رقم وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔