Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

بیشتر کنسلٹنٹ کمپنیز کی کارکردگی مایوس کن رہی، جائزہ لے کرمعاہدہ ختم کیا جائے، وزیر ترقیات

ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

Abid Hussain by Abid Hussain
April 15, 2024
in Blog
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (عابد حسین)وزیر ترقیات و منصوبابندی سندھ سید ناصر حسین کی زیر صدارت  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت سندھ کا ایک اعلیٰ سطح کا  اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ترقیاتی بورڈ انجنیئر سید نجم احمد شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کو بتایا۔ اجلاس کو مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کی اور منصوبہ بنادی کے حوال سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر منصوبابنی و ترقیات نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ میرٹ پر اور مقررہ وقت پر مکمل کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر کنسلٹنٹ کمپنیز کی کارکردگی مایوس کن ہے لہٰذہ تمام کنسلٹنٹ، کمپنیز کی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لے کر میرٹ پر صرف ان کمپنیز کے کام کو جاری رکھا جائے جن کی کارکردگی اچھی ہے جبکہ دیگر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیز کے کنٹریکٹ ختم کردیئے جائیں۔ وزیر ترقیات نے مزید کہا کہ ڈویژنل کی سطح پر سیف سٹی پروجیکٹ شروع کئے جائیں ۔ اس سلسلے میں متعلقہ ممبران اسمبلیز کو اعتماد میں لیا جائے ، انکو اس پروجیکٹ مین شامل کیا جائے گا جبکہ فنڈنگ کے حوالے سے بھی انکو شریک کیا جائے۔ ناصر شاہ نے اس موقع پر زور دیا کہ اسکیموں کا مکمل جائزہ لے کر اس طرح تیار کی جائیں کہ انھیں ریوائز کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔ ریوائیز کرنے کی صورت میں حکومت کے اخراجات میں ناصرف اضافہ ہوتا ہے بلکہ منصوبے کی تاخیر کے باعث عوام کو مشکلات و دشواریوں کا سامنہ بھی کرنا پڑتا ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کا یہ وژن اور منشور کا حصہ ہے کہ سندھ کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے اور عوام کو زیادہ سے ریلیف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ترقیاتی اسکیموں کو معیار کے ساتھ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پرفارمنس کو مزید بہتر بنایا جائے اور کام کی رفتار بڑھائی جائے۔ انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پرفارمنس بہتر کرنے ، کام کی رفتار کو بڑھانے اور ترقیاتی اسکیموں کومقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے محکمہ میں تمام تر خالی ٹیکنکل آسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے۔ بھرتی کے حوالے سے تمام تر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے شفافیت برقرار رکھا جائے اور میرٹ کا خاص خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ خیر محمد کلوڑ، اسپشل کنسلٹنٹ، عبدالفتح تنیو، ممبر سروسز خالد صدیقی، ممبر ڈیوپمنٹ سلیم جلبانی، ممبر انجنیئرنگ اینڈ انفرااسٹرکچر گل لغاری، ممبر سوشل سیکٹر غلام سرور چاچڑ اور ممبر قدرتی ذرائع فواد شیخ بھی موجود تھے۔

ShareTweet
Previous Post

رمضان المبارک کو الوداع کہنے کی بجائے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیے۔امیر عبدالقدیر اعوان

Next Post

کراچی شہر میں ڈاکوؤں کی یلغار ہے اور شہریوں کا غم غصہ روکنا ممکن نہیں رہا ، نسرین جلیل

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication. Ex. Chief Reporter of Daily Jang Karachi Ex. Chief Reporter of Daily Dunya Karachi Daily Naibaat Worked in Dawn News. News1 TV.

Next Post

کراچی شہر میں ڈاکوؤں کی یلغار ہے اور شہریوں کا غم غصہ روکنا ممکن نہیں رہا ، نسرین جلیل

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

پاکستانی تاجروں کو نئے چینی سال کی خوشیوں کے ساتھ بہار تہوار میلے میں بے شمار فوائد حاصل

February 18, 2026

معذور ڈرائیوروں کے لیے نئی امید،ینگو پاکستان کی ناؤ پی ڈی پی کے ساتھ شراکت داری

February 18, 2026

أخبار حديثة

موٹروے پولیس ساؤتھ زون نے کروڑوں روپے کی ادویات سے بھرا مزدا ٹرک ریکور کر لیا

February 21, 2026

امریکی محکمۂ زراعت کا سندھ کے 1,300 اسکولوں میں مفت خوراک اور راشن کے لیے 80 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

February 19, 2026

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved