کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اس وقت وطن عزیز کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاﺅس میں انٹر نیشنل بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا عنوان ” احترا م انسانیت ، بین المذاہب ہم آہنگی ، تشدد سے پاک معاشرہ اور پیغام پاکستان کا فروغ “ تھا۔ کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد، مختلف مذاہب کے رہنما سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ معاشرہ میں عدم برداشت کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا انتہائی نا گزیر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عمومی معاشرتی رویّوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔گورنرسندھ نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ انٹر نیشنل بین المذاہب امن کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد، ڈاکٹر لیف ایتھلن،مفتی محمد نعمان نعیم،مفتی ابو بکر محی الدین،بشپ جوزف گوڈز،علامہ شبیر حسن میثمی،پنڈت گوسوامی جی مہراج،سردار رمیش سنگھ،مفتی یوسف کشمیری،ڈاکٹر مرقس فدا،علامہ اطہر حسین مشہدی،مفتی سہیل امجدی،مفتی یوسف حفیظ قادری،مفتی محمد طارق،قاری امیر بخش،محمد زبیرطفیل،ڈاکٹر یحییٰ چاولہ،فادر گل شہزاد،عمررحمت اللہ،مفتی عطاءالرحمن قریشی،مفتی منیر احمد طارق،لئیق احمد خان،مفتی محمد طارق،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی،مولانا عبید اللہ احرار،مولانا عبدالرحیم بروہی،حافظ سلمان سعدی قاسمی،پادر ی عمران سرویا،پادری سمسن جلال،پادری طاہر سردار،بشپ خادم ایم بھٹو،مولانا سید قائم رضا موسوی،پنڈت گرداری لال،اسد شعیب،پاسٹر کندن،ریورنڈ جولین جسٹن،فادر شکیل گلزار،پروفیسر ظفراللہ جان،صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد، صاحبزادہ سید عبدالرازق آزاد،حاجی غلام حسین وارثی ودیگر بھی شریک تھے۔