Welcome To Pak News
Facebook Youtube Linkedin
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Menu
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
Home Blog

جامعہ کراچی: شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس

Abid Hussain by Abid Hussain
November 27, 2023
in Blog
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کو چین سے سیکھنے کی ضرورت جوریاستوں کے ساتھ تنازعات رکھنے کے باوجود تجارت کو اس سے متاثر ہونے نہیں دیتا۔ڈاکٹر خالد عراقی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں تین ایٹمی طاقتیں ہیں اور اس خطے کی اقتصادی ترقی،خوشحالی اور اس سے فائدہ اُٹھانے کے لئے سرحدی تنازعات کا حل اور امن و استحکام ناگزیر ہے۔پاکستان کو چین سے سیکھنے کی ضرورت ہیجوریاستوں کے ساتھ تنازعات رکھنے کے باوجود تجارت کو اس سے متاثر ہونے نہیں دیتابلکہ ہمہ وقت تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہتاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ”اکیسویں صدی میں جنوبی ایشیاء اور علاقائی رابطہ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم نے کہاکہ افغانستان کی طرف سے علاقائی رابطوں کو درپیش چیلنجزکو عالمی منظرنامے کو مدنظررکھتے ہوئے دیکھنے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیاء کی متنوع ثقافتوں، تاریخوں، معیشتوں اورجغرافیائی قربت سے ہٹ کر خطے کے باہمی انحصار کو ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔ڈاکٹر شائستہ نے جنوبی ایشیائی ممالک کو ضم کرنے، ترقی کی نئی راہیں کھولنے، تجارتی راستوں، بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس، اور مشترکہ اقتصادی پالیسیوں کے ممکنہ اقتصادی فوائد پربھی تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر فرحان نے چین وبھارت کی 25 ملین ڈالرز سے تجاوزکرتی تجارت کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ بحرانوں کے باوجود استحکام اور امن ضروری ہے۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدہ تعلقات کی وجہ سے درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور کشمیر کے بارے میں بھارت کی پالیسی کو یکطرفہ تنازعہ قرار دیا اور اس کے پاکستان کے امیج پر پڑنے والے اثرات کی نشاندہی کی اور بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان پر اس پالیسی کے نتائج کا ذکر کیا۔

چیئر مین شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر نعیم احمد نے کہاکہ چین اور امریکہ کے مابین جنوبی ایشیا کے مرکزی نقطہ بننے اور چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ وبھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور طاقت کے علاقائی توازن کو متاثر کرنے والے چین کے عروج پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگرچہ چین امریکہ کے لیے فوری خطرہ نہیں بن سکتا، لیکن وہ اپنی پالیسیوں کے تحت اس کی بالادستی کو چیلنج کرتاہے۔

معروف مصنف اور خارجہ پالیسی کے ماہراحمد راشد نے امن کو فروغ دینے کے لیے جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین توانائی کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے بلوچستان میں امن ضروری ہے۔بھارت کی طرف سے تجارتی بات چیت میں شامل ہونے سے انکاراور باہمی مذاکرات کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کے نقطہ نظر میں ایک مثالی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور پڑوسی ممالک جیسے بھارت اور افغانستان کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے پرامن تعلقات برقرار رکھنے میں اس کی جدوجہد کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر ایلنورزینونے Dr. Ellinor Zeino, Regional کہا کہ عالمی فورمز اور بالخصوص یورپ میں پاکستان کی آوازکو بلند کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آواز کو بلند کرنے کے لیے کانفرنسز، ہائبرڈ ورکشاپس اور سیمینارز جیسے پروگراموں کا انعقاد ضروری ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں علاقائی رابطوں کے مسائل بشمول ماحولیاتی تبدیلیوں کو حل کرنے میں کانفرنسزکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جرمن قونصلیٹ کراچی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریاس ویگنر نے گفت و شنید کے لیے عصر حاضر میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طرف سے پیش کردہ چیلنجزاور مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس طرح کی کانفرنسز کو وقت کی اہم ضرورت قراردیا۔

ڈاکٹر رابعہ نے پاکستان کی معیشت کو اشرافیہ کی زیر قیادت اثرات سے نکلنے پرزوددیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کے جغرافیائی سیاسی منظرنامے کو نئی شکل دینے کے لیے اقتصادی تعاون اور رابطیکا فروغ ناگزیر ہے۔انہوں نے جنوبی ایشیا میں جغرافیائی سیاست سے جیو اکنامکس کی طرف لازمی تبدیلی اور 21ویں صدی میں علاقائی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

ShareTweet
Previous Post

سابق صدر آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے اُنکی والدہ کے انتقال پر تعزیت۔

Next Post

پاک بحریہ کا کراچی میں صنعتی سیمینار کا انعقاد

Abid Hussain

Abid Hussain

journalist, Freelancer, Digital Media Marketer Visiting Faculty in University of Karachi, Dept of Mass Communication.

Next Post

پاک بحریہ کا کراچی میں صنعتی سیمینار کا انعقاد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Trending
  • Comments
  • Latest
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

March 15, 2024
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

July 29, 2024
ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ’’ ایس ایس ڈبلیوایم بی بلنگ پورٹل‘‘ کا افتتاح کر دیا

November 1, 2024
مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

مینگرووز : سائبیرین پرندوں کی نقل مکانی کی عارضی پناہ گاہیں

October 16, 2024

Hello world!

1
تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

تحفظِ ناموسِ رسالت و تحفظِ عقیدۂِ ختمِ نبوّت ﷺ تمام فریضوں میں مقدم فریضہ ھے

1
پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

پاکستانی خواتین اپنے خلاف نفرت انگیز مواد سے نمٹنا جانتی ہیں

1
یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

یو م شہدائے پولیس پاکستان کے موقع پر موٹر وے پولیس ہیڈ کواٹر میں خصوصی تقریب

1

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

جوزف کوٹس کے پوپ بننے سے پاکستان کیلئے ترقی کے دروازے کھلیں گے، بشارت اٹھوال

April 23, 2025

سماجی کارکن و شاعرہ عابدہ اقبال آزاد کی 13 ویں برسی

April 19, 2025

أخبار حديثة

کے۔ الیکٹرک کی منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا میں بجلی چوروں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری

April 24, 2025

چین کے زرعی سائنسی شہر یانگ لنگ میں 300 کے قریب پاکستانی گریجویٹس کا خیرمقدم

April 23, 2025

معلومات

اقسام

  • بلاگز
  • تازہ ترین خبریں
  • کھیلوں کی خبریں
  • اور بہت سے

مرکزی صفحات

  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • دلچسپ
  • پاکستان
  • انٹرٹینمنٹ
  • دنیا
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
ہماری تازہ ترین سرخیوں سے باخبر رہیں۔ بریکنگ نیوز، تجزیہ اور اپ ڈیٹس کے لیے آپ کا بھروسہ مند ذریعہ۔ ہمارے ساتھ دنیا کو دریافت کریں۔
Facebook Linkedin Youtube
©2023 Pak News24. All Right Reserved